?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے رشوت لینے کے الزام میں پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی، ان کے بیٹے مونس الٰہی اور وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اے سی ای نے چوہدری پرویزالٰہی کے مبینہ فرنٹ مین زبیر خان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
ایک بیان میں اے سی ای نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے ایک غیر ملکی کمپنی کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کی ادائیگی میں 12 کروڑ روپے بطور رشوت وصول کیے، جس میں سے زبیر خان کو 50 لاکھ روپے ملے۔
انسداد بدعنوانی ادارے نے پی ٹی آئی کے صدر پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ پرویز الٰہی نے مبینہ طور پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کے چیف ایگزیکٹو افسر علی عنان قمر پر غیر ملکی کمپنی کو رقم جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔
تاہم اے سی ای نے رقم جاری کرنے پر سی ای او یا لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کسی دوسرے عہدیدار کے خلاف کارروائی شروع نہیں کی۔
دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے دعویٰ کیا کہ ان کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس پر بغیر کسی وارنٹ کے صرف اس لیے چھاپہ مارا گیا کیوں کہ وہ عمران خان کی حمایت کرتے ہیں۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جمعے کی صبح پولیس نے ایک بار پھر گجرات میں میری رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا اور 20 سے زائد پولیس گاڑیوں نے کنجاہ ہاؤس کے مرکزی اور عقبی دروازے بند کر دیے۔
پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ہم ان فاشسٹ ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہیں کیونکہ یہ غیر قانونی حربے صرف عمران خان کی حمایت کرنے پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔
تاہم گجرات پولیس کے ترجمان نے کسی بھی چھاپے کی تردید کی۔
اس سے قبل پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رواں برس فروری میں کنجاہ ہاؤس پر دو مرتبہ چھاپہ مارا تھا۔
دریں اثنا، اے سی ای نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف سرکاری زمین پر ’غیر قانونی‘ تعمیرات کے الزام پر مزید تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے انہیں 17 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی مالیاتی خدمات کا روس پر پابندیاں لگانے سے 17 بلین ڈالر کا نقصان
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی مالیاتی خدمات
مارچ
عمران خان کے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
?️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے پریس کانفرنس
مئی
دنیا بھر میں جبری پناہ گزینوں کی تعداد 120 ملین تک پہنچی
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی
جون
فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے، وزیرخزانہ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی ریلیف کا اشارہ
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں
مئی
محمود عباس کیا کہتے ہیں غزہ کے بارے میں؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے بدھ کی شب اعلان کیا
نومبر
گزشتہ ایک سال میں 15 لاکھ سے زیادہ افغانوں کی اپنے ملک واپسی
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت برائے مہاجرین اور واپسی کے امور کے
مارچ
امریکہ کا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کے لیے مزید 725 ملین ڈالر کی امداد
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کے دو باخبر اہلکاروں کے حوالے سے اعلان کیا
نومبر
اسرائیل نے UNRWA اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک اہلکار کے ساتھ امریکی فضائیہ کے ایک
جون