?️
کراچی: (سچ خبریں) پراپرٹی لیکس منظر عام پر آنے کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکمران اشرافیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر اپنے ایک پیغام میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پہلے پانامہ لیکس، پھر پینڈورا پیپرز اور اب دبئی پراپرٹی لیکس، حکمران طبقے کی دولت و ثروت کی ہوشربا داستانیں اب سکینڈلز کا لازمی حصہ بنتی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی اشرافیہ نے بین الاقوامی سطح پر ملک کو کئی بار بدنام کیا ہے، پراپرٹی لیکس کے مطابق دبئی میں 22 ہزار پاکستانیوں کی جائیدادیں ہیں، ان جائیدادوں کی مالیت کا اندازہ 12.5 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ کیا فہرست میں شامل حکمران طبقہ یہ بتانا پسند کرئے گا کہ ان کے پاس خریداری کے لیے رقم کہاں سے آئی یہ رقم کن ذرائع سے پاکستان سے دبئی منتقل ہوئی کیا یہ تمام جائیدادیں بروقت ایف بی آر، الیکشن کمیشن اور سٹیٹ بینک میں ڈیکلیئر کی گئیں سرمایہ کاری پاکستان سے باہر کیوں کی گئی انہوں نے کہا کہ اگر بالفرض یہ جائیدادیں ڈیکلیئر کربھی دی گئی ہیں تو سوال تب بھی ہے، جب حکمران طبقہ ملک سے باہرسرمایہ کاری کرے گا تو پاکستان میں سرمایہ کاری کون کرے گا حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے ایسے تمام افراد کو اب اعلی عہدوں سے الگ ہونا چاہیے، ایسے عناصر پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے غیر محفوظ بناتے جارہے ہیں، حکمرانی یہاں، سرمایہ کاری وہاں، یہ نہیں چلے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور یو اے ای کے تعلقات میں درار
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں بائیڈن کی
مارچ
پاکستان بھی عالمی ادارہ خوراک کے مختلف منصوبوں سے مستفید ہو رہاہے
?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ورلڈ
اگست
These Gucci Baroque Sets Are the Ultimate Spring Head-Turners
?️ 7 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب؛ وجہ؟
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا ایک انتہائی
جولائی
اسرائیلی ریلوے لائنوں پر بحران؛ لاکھوں شیکل کا نقصان
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار کالکالیست نے اعتراف کیا کہ گزشتہ روز مقبوضہ
اگست
مزاحمت کی علامت سید حسن نصراللہ کے لیے ایک نوٹ؛ ایک زخم جو ایک سال پرانا ہے
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسلامی دنیا اور مشرق وسطیٰ میں سرگرم ایک اطالوی صحافی
اکتوبر
8 امریکی جنگی جہاز اور 1200 میزائلوں نے وینزویلا کو بنایا نشانہ
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ
ستمبر
غزہ میں امدادی مراکز موت کے جال بن گئے، انسانی حقوق کی آڑ میں صیہونی ظلم
?️ 27 جولائی 2025غزہ میں امدادی مراکز موت کے جال بن گئے، انسانی حقوق کی
جولائی