?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے اور چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پورے پاکستانی قوم کا متفقہ موقف ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات پر چین کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کردیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے جب کہ چین عالمی امور میں پاکستان کے بڑے کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے ہمیشہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کی بھرپور حمایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں پیدا ہوتے ہوئے غیر یقینی حالات میں مضبوط پاک چین تعلقات کو فروغ دینا علاقائی امن و استحکام کے لیے نہایت سودمند ہے جب کہ چین نے ہمیشہ اپنی پڑوسی سفارت کاری میں پاکستان کو اولین ترجیح دی ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ وقت کے کڑے امتحانات کے باوجود پاک-چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، دونوں ممالک ایک مضبوط روایتی دوستی قائم کر چکے ہیں جب کہ چین پاکستان کی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کا آہنی دوست ہے اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنا پورے پاکستانی قوم کا متفقہ موقف ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی میں قیمتی تعاون پر چین کی قیادت سے تشکر کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے تیار ہے جب کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات اور ترقی کی راہ پر سفر جاری رکھا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہو گا فیصلہ اب سے کچھ گھنٹوں بعد
?️ 22 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)پنجاب اسمبلی میں آج حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہٰی
جولائی
نتن یاہو ٹرمپ کے سامنے تسلیم ہو چکے ہیں:صہیونی وزیر خزانہ
?️ 26 اکتوبر 2025 نتن یاہو ٹرمپ کے سامنے تسلیم ہو چکے ہیں:صہیونی وزیر خزانہ اسرائیل
اکتوبر
یمن کے جدید بیلسٹک میزائل تیار
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے الحدیدہ بندرگاہ پر اس
جولائی
پرویز الہٰی سے طے شدہ ملاقات کے بجائے عمران خان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات
?️ 30 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں جہاں حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں نے
نومبر
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرچکی ہے: صہیونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے سیاسی تجزیہ کار زیوی بریل نے عرب ممالک کے
مئی
ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری
?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف
جولائی
روس نے طالبان کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 13 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکا اور طالبان کے مابین ہونے
مارچ
علاقائی رابطہ اختیاری نہیں، ترقی و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، اسحٰق ڈار
?️ 23 اکتوبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار
اکتوبر