پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) میڈیا کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے ملاقات کی، اس دوران شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں ترکی کے کردار کو سراہتے ہیں، ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر طیب اردوان کی حمایت سے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ ہوا جب کہ مستقل حمایت کے ذریعے صدر اردوان نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

شہباز شریف نے ترکیہ کے سفیر کو بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے ذریعے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اس کے مذموم عزائم کو ناکامی سے دوچار کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ سے جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے لیکن وہ اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو کبھی قبول نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی مفاہمتی پالیسی کے تحت پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

بعد ازاں، ترک سفیر نے فوجی اور سفارتی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام پاکستان کی کامیابیوں پر خوش ہیں، صدر ایردوان دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی جانب سے خواتین فوجیوں کی حمایت کی وجہ کیا ہے؟

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے پیر کی شام شائع ہونے

پی ڈی ایم کے تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں: یوسف رضا گیلانی

?️ 13 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر

’دی لیجنڈ: آف مولا جٹ‘ فلم کا گنڈاسا سوا کروڑ روپے میں فروخت

?️ 14 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی سینما کی تاریخ میں کمائی کے نئے ریکارڈ

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے انڈر بغیر سود قرضوں کا اجرا کر دیا

?️ 2 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے

ہر فلسطینی جنگجو ایک نیا سنوار ہے: اسرائیل

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اس حوالے سے اپنی ایک

نگران وزیراعظم، اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی

سیکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں: وزیر داخلہ

?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے سیکیورٹی فورسز کے عزم

بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسجد شہید

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست اترپردیش میں دہشتگرد ہندؤں نے ایک مسجد کو شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے