?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر کو ایل او سی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں مقامی آبادی سے ہر ممکن تعاون کرنے، ثابت قدم رہنے اور انتہائی خلوص اور لگن کے ساتھ فرائض کی انجام دہی پر زور دیا۔
جنرل عاصم منیر نے مسلسل چوکس رہنے کے ساتھ ساتھ آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو برقرار رکھنے پر افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ کشمیریوں کے منصفانہ مقصد کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں اور جموں و کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔
قبل ازیں ایل او سی پر پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 3 دسمبر کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بھارتی عہدیدار کی جانب سے گلگت بلتستان اور آزاد جموں اور کشمیر پر قبضے کے حوالے سے دیے گئے متنازع بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ’ہمہ وقت‘ تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نئے آرمی چیف نے بھارتی عہدیدار کے بیانات پر ردعمل دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور فرنٹ لائن پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ فوج نے بھارتی قیادت کی جانب سے حال ہی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں اور کشمیر کے حوالے سے دیے گئے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں انتباہ جاری کردیا
?️ 1 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد
مئی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقات
?️ 15 دسمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس
دسمبر
ایران سے پابندیاں ہٹانے کا بائیڈن کا نیا دعویٰ
?️ 1 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو 10ویں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر نظرثانی
اگست
عمران خان کو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے: وزیر داخلہ
?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر،وزیر داخلہ نے کہاکہ یہ عمران خان
اکتوبر
فرانسیسی صدر کی مقبولیت میں غیر معمولی گراوٹ؛ نئے سروے کے نتائج
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں:حالیہ سروے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی مقبولیت ،
دسمبر
کے پی حکومت کی سرپرستی میں لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 17 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا رہنما پی ٹی آئی
فروری
شہریوں کا قتل عام صیہونیوں کی بے بسی کی نشانی : حماس
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں میں شدت
مئی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
?️ 26 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ
اپریل