پاک بحریہ نے ایک ارب ڈالرز مالیت کی منشیات پکڑلی، امریکہ کا خراج تحسین

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑلی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے کارروائی کی، یہ آپریشن امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے تعاون سے کیا گیا، جس نے پاک بحریہ کو اس کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا، محض 48 گھنٹوں کے دوران پی این ایس یرموک نے دو مشتبہ کشتیاں پکڑیں، دونوں کشتیاں بغیر شناختی نشان اور بغیر خودکار شناختی نظام (AIS) کے سفر کر رہی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران پہلی کشتی سے دو ٹن کرسٹل میتھ (آئس) برآمد کی گئی جس کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 82 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز ہے جب کہ کارروائی کے دوران دوسری کشتی سے مزید 350 کلو آئس اور 50 کلو کوکین برآمد کی گئی جن کی مالیت بالترتیب 14 کروڑ ڈالر اور 1 کروڑ ڈالر کے قریب ہے، اس طرح مجموعی طور پر ضبط کی گئی منشیات کی قیمت 97 کروڑ 24 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 275 ارب روپے بنتی ہے، برآمد شدہ منشیات کو جانچ کے بعد ضائع کر دیا گیا تاکہ وہ دوبارہ سمگلنگ نیٹ ورکس کے ہاتھ نہ لگیں۔

سعودی رائل نیوی کے کمانڈر کموڈور فہد الجوید نے اس کامیاب کارروائی کو بین الاقوامی تعاون کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ثابت کرتی ہے پاکستان نیوی عالمی سطح پر منشیات سمگلنگ کے خلاف جنگ میں صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے، پی این ایس یرموک کی یہ کامیابی مشترکہ بحری فورسز کی تاریخ کی سب سے بڑی کامیاب کارروائیوں میں شمار ہوتی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ آپریشن ’الماسماک‘ 16 اکتوبر کو شروع ہوا، جس میں سعودی عرب، پاکستان، امریکہ، فرانس اور سپین کی بحری افواج نے حصہ لیا، اس کا مقصد بحرِ ہند، بحیرہ عرب اور خلیجِ عمان میں غیر ریاستی عناصر کی جانب سے ہتھیار، منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ کو روکنا ہے، مشترکہ بحری فورسز (Combined Maritime Forces) میں 47 ممالک شامل ہیں جو دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں پر امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ 

مشہور خبریں۔

ترکی کے انتخابات میں کمال قلیچدار اوغلو اردوغان کے حریف

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    ترکی میں ریپبلکن پیپلز پارٹی CHP کے پارلیمانی دھڑے

ایران پاکستان تعلقات کو گہرا کرنے میں امیر عبداللہیان کا کردار نمایاں رہا

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے مہر خبررساں

قاہرہ کا تل ابیب پر غصہ؛ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان میں نیتن یاہو کی ہچکچاہٹ کا راز

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے نیتن یاہو کی کابینہ کے غزہ

نیپرا نے بجلی کی فراہمی میں ناکامی پر تین آئی پی پیز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی

?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تین

فرانس،آزادی، اسلام دشمنی اور ہولوکاسٹ

?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:      فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں ایک بار

صیہونی وزات جنگ کی حالت زار

?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مظاہرین نے مسلسل دوسری رات بھی صیہونی وزارت جنگ

صہیونی حکومت کی جانب سے جنوب لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری 

?️ 29 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر جنوب لبنان

یورپ امریکی ڈکٹیشن کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے: ماسکو

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:   روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے