?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات کے لیے ایک امریکی وفد آج اتوار کو اسلام آباد پہنچے گا۔ امریکی وفد کی آج آمد سے چند روز قبل ایک امریکی سرکاری رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ دہشت گرد گروہ ایک بار پھر پاکستان اور افغانستان میں منظم ہو رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ انسداد دہشت گردی کے قائم مقام کوآرڈینیٹر کرسٹوفر لینڈبرگ 6 سے 7 مارچ تک پاک-امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات میں شرکت کے لیے ایک انٹر ایجنسی وفد کی قیادت کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’امریکا اور پاکستان دونوں ممالک کو درپیش دہشت گردی کے مشترکہ خطرات پر تبادلہ خیال کریں گے اور سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام جیسے اہم امور میں تعاون کے حوالے سے پالیسی پر مبنی حکمت عملی تیار کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ واشنگٹن میں ہونے والے پاک-امریکا دفاعی مذاکرات میں انسداد دہشت گردی، دہشت گردی کی مالی معاونت اور انٹیلی جنس شیئرنگ جیسے معاملات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
امریکا کو توقع ہے کہ پاکستان دہشت گرد گروہوں کو افغانستان میں طالبان کے دور حکومت کے دوران دوبارہ جڑیں جمانے سے روکنے کی کوششوں کی حمایت کرے گا۔
پشاور اور کراچی میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد امریکا نے پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش خراسان جیسے انتہا پسند گروہوں کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں جاری ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش خراسان ایک بار پھر پاکستان کے لیے بڑا خطرہ بن رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی فوج اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کی مہم چلا کر حکومت پاکستان کو خیبر پختونخوا سے بےدخل کرنے اور شریعت نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
عراق میں داعش کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ ممبر نے حالیہ مہینوں میں داعش کے اہم
اگست
پی آئی اے نے مسافروں کو خوشخبری سنا دی
?️ 8 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے نے مسافروں کو خوشخبری سنا
جنوری
پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان
?️ 27 نومبر 2023اسلام آبا: (سچ خبریں) ملک میں یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات 7
نومبر
خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت خیبر اور بنوں میں دفعہ 144 نافذ
?️ 19 مارچ 2023لکی مروت:(سچ خبریں) لکی مروت کے ڈپٹی کمشنر عبدالہادی اور بنوں کے
مارچ
افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بے نقاب
?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت
دسمبر
عید سے قبل خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی
مارچ
بھارت 114 نئے رافائل جنگی طیاروں کی خریداری کا منصوبہ بنا رہا ہے:بھارتی میڈیا
?️ 14 ستمبر 2025بھارت 114 نئے رافائل جنگی طیاروں کی خریداری کا منصوبہ بنا رہا
ستمبر
صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے والے عرب ممالک کے لیے روس کا اہم پیغام
?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ
مئی