پاکستان کے جے 10 نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار

بھارتی طیارہ

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چینی ساختہ جے 10 طیارے نے بدھ کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ جے 10 طیارے سے بھارتی لڑاکا طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ چینی ساختہ جے 10 طیارے سے داغے میزائلوں سے دو طیارے مار گرائے گئے، مار گرائے جانے والے بھارتی طیاروں میں ایک فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تھا۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ بھارت کے خلاف کارروائی میں امریکی ساختہ ایف 16 طیارے استعمال نہیں کیے گئے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی ساختہ طیارے کے مقابلے میں چینی لڑاکا طیارے کی کارکردگی کا امریکا میں بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، امریکا، تائیوان یا انڈو پیسفک خطے میں کسی ممکنہ تصادم میں چین کے ردعمل کا اندازہ لگانا چاہتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی بھارت کے خلاف کارروائی میں جے 10 طیارے استعمال کرنے کی تصدیق کی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے 3 رافیل طیارے مار گرانے میں جے 10 طیارہ استعمال کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

پکسل 6 اور 6پرو کے حوالےسے گوگل نے صارفین کو خوشخبری سنادی

🗓️ 1 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) ایک نئی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ

تین ارب ڈالر مالیت کے میزائل کویت روانہ

🗓️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:  جمہوریہ اور جمہوری حکومتوں میں خلیج فارس کے جنوبی ساحلوں

کسی صوبے میں گورنر راج اور سیاسی جماعت پر پابندی کے حامی نہیں، بلاول بھٹو

🗓️ 1 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا

سوڈانی فوج شہریوں کی حفاظت میں ناکام

🗓️ 16 جون 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ

صارفین نے احمد علی بٹ سے عورت مارچ کی فنڈنگ کے دعوے کے ثبوت مانگ لیے

🗓️ 22 مارچ 2025 کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے اداکار

غزہ کی شیرخوار بچی موت سے نبرد آزما

🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کے باشندوں بالخصوص بچوں کے خلاف جنگی

میزائل پروگرام پر امریکی تنقید و پابندیاں، واشنگٹن سے پاکستانی سفیر کو اسلام آباد بلالیا گیا

🗓️ 29 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے میزائل پروگرام پر امریکی تنقید و

پوٹن کا قتل بائیڈن انتظامیہ کا موقف نہیں ہے:وائٹ ہاؤس

🗓️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:   تجربہ کار امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کو روسی صدر ولادیمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے