پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر کا دورہ ایران 

پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر کا دورہ ایران 

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر احمدایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں  جہاں وہ  اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دوسرے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ پر روک لگانے بالخصوص دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد سے متعلقہ معاملوں میں دوطرفہ تعاون میں فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے انسداد منشیات فورس کے کمانڈر جنرل شبیر احمد نوریجو اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل مجید کریمی کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔جنرل شبیر احمد نوریجو اتوار کی صبح اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے تہران کے لئے روانہ ہوئے۔

خیال  رہے کہ وہ اپنے ایران دورہ پر اپنے ایرانی ہم منصب سمیت دوسرے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ پر روک لگانے بالخصوص دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد سے متعلقہ معاملوں میں دوطرفہ تعاون میں فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کو منشیات کے خلاف جدوجہد کی راہ کا علمبردار قرار دیا ہے جو اب تک منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کی خاطر اپنے سیکڑوں جوانوں کے خون کا نذرانہ پیش کر چکا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

تمام اتحادی جماعتیں متفق ہیں انتخابات آئین کے مطابق جلد از جلد ہونے چاہئیں، اعظم نذیر تارڑ

?️ 6 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہا

بائیڈن کی الٹی گنتی شروع

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو سے بات

نیتن یاہو کو حزب اللہ کے جنگ میں داخل ہونے کا خوف

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن کے مطابق اسرائیل نے گذشتہ رات اپنے فیصلوں

بےاحتیاطی کے باعث عید پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے

?️ 11 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا

نیتن یاہو نے معاہدے پر 2 ماہ پہلے دستخط کیوں نہیں کئے ؟

?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار کے مطابق ایک باخبر اسرائیلی ذریعے نے قیدیوں کے

ٹرمپ کی باتیں بائیڈن کی نائب کی زبانی

?️ 8 جون 2021سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے لاطینی امریکہ کے دورے کے دوران ڈونلڈ

نواز شریف کے آنے ان کے گھر والے ہی پریشان ہیں

?️ 28 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)  ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ

اقوام متحدہ نے یورپ اور امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کی: روس

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں: روسی مندوب کے نمائندے نے اقوام متحدہ کے دوہرے اقدام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے