?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے حجم، شرح نمو اور فی کس آمدنی میں مالی سال 23-2022 کے دوران ڈالر میں نمایاں کمی ہوئی۔
پاکستانی معیشت میں 23-2022 کے دوران نمایاں کمی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت کی نمایاں بدانتظامی کا انکشاف ہوا ہے، پاکستانی کی معیشت رواں مالی سال صرف 0.29 فیصد بڑھی، جو پی ٹی آئی حکومت کی گزشتہ برس 6.1 فیصد شرح نمو کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔
ڈالر میں معیشت کا حجم مالی سال 2023 کے دوران کم ہو کر 341 ارب 55 کروڑ ڈالر رہ گیا جو گزشتہ برس 375 ارب 44 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، ان اعداد و شمار کی نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی (این سی اے) نے بدھ کی رات منظوری دی تھی، جسے بعد ازاں جمعرات کو میڈیا کو جاری کیا گیا، معیشت کے حجم میں کمی کو کسی بھی سال میں سب سے زیادہ روپے کی قدر میں کمی کے ساتھ جوڑا جاسکتا ہے۔
مالی سال 2023 میں فی کس آمدنی کم ہو کر 1568 ڈالر رہ گئی، جو گزشتہ برس 1766 ڈالر اور مالی سال 2021 میں 1677 ڈالر تھی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاشرے کے تقریباً تمام طبقات کا معیار زندگی گر رہا ہے۔
اس سے قابل تصرف آمدنی میں کمی ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کی اشیا و خدمات خریدنے، بچت یا سرمایہ کاری کی استطاعت محدود ہوسکتی ہے۔
مالی سال 23-2022 کے لیے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق جی ڈی پی کی شرح نمو 0.29 فیصد جبکہ زراعت، صنعت اور شعبہ خدمات کی نمو کا بالترتیب 1.55 فیصد، منفی 2.94 فیصد اور 0.86 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
زراعت میں شرح نمو میں اضافے کی وجہ اہم فصلوں کی پیداوار کا بڑھنا ہے، گندم کی پیداوار نمایاں طور پر 5.4 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 76 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس 2 کروڑ 62 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی تھی، اسی طرح گنے کی پیداوار میں بھی 2.8 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی پیداوار 8 کروڑ 86 لاکھ ٹن سے بڑھ کر 9 کروڑ 11 لاکھ ٹن ہو گئی جبکہ مکئی کی پیداوار میں غیر معمولی 6.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 95 لاکھ 20 ہزار ٹن سے بڑھ کر ایک کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار ٹن ہوگئی۔
دوسری طرف کپاس کی پیداوار 41 فیصد کی بڑی کمی کے بعد 83 لاکھ 30 ہزار گانٹھوں سے 49 لاکھ 10 ہزار گانٹھوں پر آگئی ہے، اسی طرح چاول کی پیداوار بھی 21.5 فیصد سکڑنے کے بعد 73 لاکھ 20 ہزار ٹن رہ گئی جو گزشت برس 93 لاکھ 20 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید براں، دیگر فصلوں کی پیداوار میں 0.23 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا، صنعتی شعبے میں 2.94 فیصد کی منفی نمو ریکارڈ کی گئی، بڑے صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) میں 7.98 فیصد کی تنزلی ہوئی، خدمات کے شعبے میں 0.86 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن کی صدر کو مشاورت میں شامل کرنے سے معذرت
?️ 19 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر صدر
فروری
واٹس ایپ نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا
?️ 24 ستمبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کی مشکلات کو مد نظر
ستمبر
ایران کے خلاف امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کا نیا بیان
?️ 3 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کے نام نہاد تین ممالک نے
اکتوبر
مسئلہ فلسطین کی کامیابی شام کی کامیابی ہے: بشار الاسد
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: روس کی رپورٹ میں شام کے صدر بشار الاسد کے
مئی
عراق|بغداد میں نئے امریکی سفیر کی تقرری/حارث کا مشن اگلے ہفتے شروع ہوگا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: بغداد میں نئے امریکی سفیر اگلے ہفتے عراق میں اپنا
اگست
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانے کی ضرورت ہے، پاک فوج
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے
اپریل
صہیونی فوج کی تل ابیب کو ہدایت؛ یمنی فورسز سے جنگ میں نہ الجھیں
?️ 15 ستمبر 2026سچ خبریں:ہارٹیز کے مطابق صہیونی فوج نے سیاسی قیادت کو انصار اللہ
ستمبر
اگر قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہوا تو کیا کریں گے؟صیہونی عہدیدار کی ہرزہ سرائی
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کونسل کے سابق رکن نے دعویٰ کیا کہ
ستمبر