پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی فراہمی ممکن ہے، روسی صدر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائپ لائن گیس سپلائی ممکن ہے۔

روسی صدر کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کو گیس سپلائی کے لیے ضروری انفرااسٹرکچر پہلے سے موجود ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے ان خیالات کا اظہار ازبکستان کے شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دورن کیا۔

وزیر اعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہبازشریف سے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پراسلام آباد سے ازبکستان پہنچے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

سمرقند ایئرپورٹ پہنچنے پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ اریپوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔

ازبکستان پہنچتے ہی وزیراعظم سمرقند ایئرپورٹ سے حضرت خضر کمپلیکس گئے جہاں نہ صرف انہوں نے مسجدِ خضر بلکہ اسلام کاری-موف کے مزار پر حاضری دی۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی، اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

بعد ازں، وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان قابل اعتماد اور تعمیری اعلیٰ سطح رابطوں، بین الپارلیمانی روابط، دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے بالخصوص افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی مسائل سمیت باہمی طور پر فائدہ مند دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے تفصیلی بات چیت کی۔

تاجک صدر امام علی رحمٰن نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کی کوششوں میں تاجکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد پر تاجکستان کا شکریہ ادا کیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے بڑے سیلاب سے ہونے والی تباہی کی تفصیلات سےآگاہ ہے۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے سلامتی، باہمی اعتماد کو فروغ دینے، موجودہ عالمی خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے، علاقائی استحکام کو بڑھانے اور سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے تذویراتی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے دوطرفہ ادارہ جاتی لائحہ عمل کی باقاعدگی سے ملاقاتوں اور توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے باہمی فائدہ مند تعاون کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اہم کاسا 1000 پاور ٹرانسمیشن منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے شاہراتی نقل و حمل کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے اور رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے گوادر اور کراچی اور تاجکستان تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی تیاری پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے بالخصوص افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے برقرار رکھنےپر بھی اتفاق کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر امام علی رحمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ جبکہ تاجک صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو تاجکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے 22ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے 2 روزہ دورے پر سمرقند پہنچے ہیں۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کی غزہ میں جرائم سے بری ہونے کے لیے فریب کاری؛ حقائق اور اعداد و شمار میں ہیر پھیر

?️ 11 اگست 2026سچ خبریں:صہیونی حکومت غزہ میں شہریوں کو بھوکا رکھنے کے جرم سے

آذربائیجان کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار؛درجنوں افراد جاں بحق

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:آذربائیجان کا مسافر طیارہ قزاقستان میں گر کر تباہ ہوگا جس

اسرائیلی ماڈل امریکہ میں لاس اینجلس میں امیروں کی زندگیوں پر ایک لعنت ہے

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی ماڈل لاس اینجلس میں دولت مندوں کی زندگیوں

اردن نے اسرائیل کو نقشے سے ہٹایا

?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس کے موجودہ بحران کا حوالہ دیتے ہوئے العربی الجدید اخبار

ہآرتض: اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کے منصوبے سے نسل کشی کے منصوبے پر چلا گیا ہے

?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار ھآرتض نے اعتراف کیا ہے کہ

بحرینی قیدیوں کی حالت زار پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ

?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرین میں انسانی حقوق کے سیاہ

مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو  کو درپیش چیلنجز؛ بی بی کی اقتدار بچانے کی کوششیں  

?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو جو حریدی یہودیوں کی فوجی خدمات سے متعلق

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانے کی ضرورت ہے، پاک فوج

?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے