?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں، فیصلے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بے پناہ ریلیف ملے گا۔ برطانیہ پاکستان کا ایک اہم دوست ملک اور تجارتی شراکت دار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا برطانیہ کےپاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سےپاکستانیوں کیلئے سفری پابندیوں کاخاتمہ خوش آئند ہے، فیصلے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بے پناہ ریلیف ملے گا، برطانیہ پاکستان کا ایک اہم دوست ملک اور تجارتی شراکت دار ہے۔
یاد رہے گورنرپنجاب نے برطانوی حکومت کاپاکستان کوریڈلسٹ سے نکالنے پر اظہارمسرت کرتے ہوئے اس حوالے سے برٹش پاکستانی پارلیمنٹرین کے کردار کو سراہا۔گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر،این سی او سی،وزارت صحت کی کوششیں قابل تعریف ہیں، ریڈلسٹ سےنکلناپاکستانی برطانوی شہریوں کیلئےخوش آئندہے، ناز شاہ،یاسمین قریشی،افضل خان کاکردارقابل ستائش ہے۔
بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے دوشنبے سے پیغام میں کہا کہ پاکستان کوریڈلسٹ سےنکالنےکی اطلاع ملی ہے، ابھی جواطلاع ملی وہ انتہائی باعث مسرت ہے، پاکستان نے سائنسی بنیادوں پر اعدادو شمار پیش کیے۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ خوشی ہےآج ہماری کاوشیں رنگ لےآئیں، برطانوی وزیرخارجہ کیساتھ ریڈ لسٹ کا معاملہ اٹھایا تھا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے لئے غزہ کے خلاف دوبارہ وسیع جنگ چھیڑنا نا ممکن ہے
?️ 11 نومبر 2025نیتن یاہو کے لئے غزہ کے خلاف دوبارہ وسیع جنگ چھیڑنا نا ممکن
نومبر
تائیوان چین کے ساتھ ممکنہ جنگ جیت جائے گا!
?️ 13 جنوری 2023سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس
جنوری
کراچی: ناردرن بائی پاس مقابلے میں ہلاک دہشتگرد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے
?️ 1 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں ) ناردرن بائی پاس کے قریب جنجال گوٹھ میں
اکتوبر
ہند۔پاکستان جنگ میں اسرائیلی ہتھیاروں کا اہم رول
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "کالکالیست” کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی
مئی
ٹرمپ سے امریکی عوام نا مطمئن، وجہ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بمنظوری امریکی سروے کے مطابق انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل
ستمبر
اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا شام پر حملہ
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک سکیورٹی
فروری
نیتن یاہو مزاحمتی تحریک کے خلاف جنگ کو وسعت دینے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:نیتن یاہو جنہیں عدالتی بغاوت کی وجہ سے ان دنوں بڑے
اپریل
ایران کے بارے میں نیتن یاہو اور ٹرمپ کی خام خیالی
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ
فروری