?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی بھی ایک ایک درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا وزیر اعظم عمران خان نے 10 ملین شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آلودگی میں کمی کے لیے شجرکاری بہت ضروری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ شجرکاری مہم میں تمام پاکستانی حصہ لیں اور اگر ایک ایک پاکستانی بھی ایک درخت لگا دے تو بہت بڑا انقلاب آ جائے گا.
انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمیں ایک بہتر پاکستان چھوڑ کر جانا ہے ہمارے 10 ارب درختوں کے ٹارگٹ کو دنیا نے سراہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کسی نے درخت لگانے پر توجہ نہیں دی.
انہوں نے کہاکہ ہمارے شہروں میں کوئی جگہ خالی نہ ہو ہر خالی جگہ پودے لگا دیے جائیں انگریزوں نے بھی یہاں جنگل بنائے تھے حالانکہ وہ باہر سے آئے ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ برسات کی پلانٹیشن مہم لانچ کر رہے ہیں اور خیبر پختونخوا کی طرح اب پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگائیں گے.
عمران خان نے کہا کہ شہروں میں کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی شہر میں خالی جگہ نہیں دیکھنا چاہتا، ہر خالی جگہ پر درخت لگائے جائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس لیے کر رہے ہیں کہ آنے والی نسل کے لیے ایک بہتر ملک چھوڑ کر جائیں انگریزوں نے جتنے جنگل لگائے تھے ہم نے آزادی کے بعد اس پر مزید کام کرنے کے بجائے ان کے لگائے ہوئے جنگلوں کو ختم کیا ہے. انہوں نے کہا کہ دس ارب درختوں کے ہمارے منصوبے کی دنیا معترف ہے دنیا پاکستان کی ماحولیاتی مہم کی قیادت کرنے والا سمجھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کاربن کے اخراج کو ریورس کررہے ہیں.
مشہور خبریں۔
75% امریکی واشنگٹن کے طرز عمل سے غیر مطمئن
?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: ایک نئے سروے کے مطابق چار میں سے تین امریکی
اپریل
ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز
?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے 2023
مئی
سعودی عرب روس کے ساتھ تیل کے تعاون میں خلل ڈالنے پر آمادہ نہیں
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: روئٹرز نے بتایا ہے کہ یوکرین کے تنازع اور امریکہ
مارچ
عراق میں 2 رہنماؤں سمیت 11 داعش ہلاک
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کی شام عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز
ستمبر
صرف آرتھوڈوکسوں کو ہی صیہونی شہریت ملنا چاہیے:صیہونی عہدیدار کی تجویز
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہاپسند چہرے ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا
دسمبر
سرفرازبگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، حلف اٹھا لیا
?️ 2 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے
مارچ
تمام تصاویر اور ویڈیوز سے ثابت ہو رہا ہے کہ شہباز گل پر ذہنی و جسمانی تشدد کیا گیا
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران
اگست
فلسطینیوں پر صیہونی حملوں کے بارے میں بن سلمان کا بیان
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد نے ترکی کے صدر کے
ستمبر