پاکستان کا پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد، 450 کلومیٹر دور توپوں اور ٹینکوں پر نظر رکھی جاسکے گی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد کرلیا جس کی مدد سے 450 کلومیٹر دور توپوں اور ٹینکوں پر نظر رکھی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ادارے این آر ٹی سی اور نجی کمپنی بلیو سرج کے اشتراک سے بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM 350 S ایجاد کرلیا گیا ہے، جسے ٹرک پر نصب کرکے کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظر رکھتا اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں، طیاروں وغیرہ کی پہچان رکھتا ہے، اس میں خصوصی آلات لگائے گئے ہیں جنہیں دشمن جام نہیں کرسکتا۔

مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ S Band اور AESA ایک ایسا ریڈار ہے جو شدید دھند، بارش اور طوفان میں بھی کام کرتا ہے، اس کو صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے جسے چلانے کے لیے محض 400 واٹ بجلی درکار ہوتی ہے، AM 350 S ریڈار سسٹم کو پاکستانی ماہرین کی محنت، ذہانت اور ہماری عسکری سائنس وٹیکنالوجی کی جدت وترقی کا منہ بولتا قرار دیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان نے فتح سیریز کے میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا، مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان سے پتا چلا کہ پاکستان نے جاری ایکس انڈس کے حصے کے طور پر 120 کلومیٹر تک مار کرنے والے فتح سیریز کے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا، اس لانچ کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم اور بہتر درستگی سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تربیتی آغاز کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف نے اس تجربے میں حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی، انہوں نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

ترکی کے انتخابات میں کمال قلیچدار اوغلو اردوغان کے حریف

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    ترکی میں ریپبلکن پیپلز پارٹی CHP کے پارلیمانی دھڑے

60 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد صہیونی صدر کا انسانی ہمدردی کا دکھاوا

?️ 27 جولائی 202560 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد صہیونی صدر کا انسانی

چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا کتنا امکان ہے؟

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان ان دنوں کشیدگی میں شدت نے

بھارت کے ساتھ ایٹمی جنگ کا امکان نہیں:خواجہ آصف

?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت

ایک اور طوفان الاقصی؛اس بار بحیرہ احمر میں

?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی بحری جہاز

یمن میں لاکھوں افراد اسرائیل مخالف مظاہرے میں شامل

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کے دارالحکومت صنعا اور دیگر صوبوں میں آج لاکھوں

آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کردیا

?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل

امریکہ نے یوکرین کی کتنی مدد کی؟

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:پی بی ایس کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ ہر سال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے