پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک کمانڈ (سی اے ایس سی)، اسٹریٹجک فورسز کے اعلی عہدیداران، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیم کے انجینئرز نے لانچ کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈر سی اے ایس ای نے آرمی کے اسٹریٹجک فورسز کی تربیت کے اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، جس کی عکاسی میدان میں ویپن سسٹم کی مہارت سے ہینڈلنگ اور تکنیکی اور آپریشنل مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔

انہوں نے پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت بڑھانے کے لیے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو بھی سراہا۔

مزید بتایا گیا کہ صدر، وزیر اعظم پاکستان، سی جے سی ایس سی اور سروسز کے سربراہان نے کامیاب ٹریننگ لانچنگ پر حصہ لینے والے فوجیوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

یاد رہے کہ غوری میزائل کا پہلا ٹیسٹ 6 اپریل 1998 میں ہوا تھا، یہ میزائل ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، غوری میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے مار کرنے کی صلاحیت 1300 کلومیٹر ہے۔

اس سے پہلے 18 اکتوبر کو پاک فوج نے ’ابابیل‘ ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا تھا، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ میزائل سسٹم کے تجربے کا مقصد ملک کے ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا اور مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔

اسی طرح پاکستان نے 9 اپریل 2022 کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’شاہین تھری‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بیلسٹک میزائل شاہین تھری کے آزمائشی تجربے کا مقصد میزائل کے ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کو دوبارہ جانچنا تھا۔

قبل ازیں 12 اگست 2021 کو پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک کمانڈ فورس کی آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے جبکہ ہتھیاروں کے نظام کے تکنیکی پیرامیٹرز کی ازسرنو توثیق بھی ایک مقصد تھا۔

مشہور خبریں۔

ایف بی آئی اور یوکرینی جاسوسوں کا ٹویٹر کو متعدد صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:ایف بی آئی نے ٹویٹر سے کہا ہے کہ وہ درجنوں

2025 اور اس کے بعد پاکستان مزید ترقی کرے گا، آئی ایم ایف

?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مشرق

امریکا میں پھر شٹ ڈاؤن ہو سکتا ہے 

?️ 16 دسمبر 2025 امریکا میں پھر شٹ ڈاؤن ہو سکتا ہے   امریکی سینیٹ میں صحت

امریکی قانون سازوں کا غزہ کے کینسر مریضوں کی مدد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

?️ 12 جون 2026سچ خبریں: امریکی ایوانِ نمائندگان کے 61 ارکان نے وزیر خارجہ مارکو

حکومت نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا اعلان کر دیا

?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)

ترکی میں پانچ سال قبل کی ناکام بغاوت کے اثرات ابھی بھی باقی

?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے پانچ سال قبل ناکام بغاوت کی تحقیقات

ٹرمپ کے ایران سے متعلق وہم، ان کے معاون میں بھی آ گئے

?️ 20 مئی 2026 سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کے معاون جے ڈی ونس نے دعویٰ

صیہونی حکومت سے عالمی بیزاری کا اظہار اپنے عروج پر 

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ کارروائی کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے