?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) معروف برطانوی اخبار سٹی اے ایم میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان کی صلاحیتوں سےفائدہ اٹھانے پر خصوصی اشاعت میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع اسے عالمی گیس کوریڈور کے طور پر مثالی حیثیت مہیا کرتا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اخبار ’سٹی اے ایم‘ لندن میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والا اقتصادی اخبار ہے، برطانوی اخبار نے اشاعت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کےخصوصی مواقعوں پر روشنی ڈالی ہے، اس میں بتایا گیا کہ پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی آبادی ہونے کےساتھ ایک منفرد جیو اسٹریٹجک محل وقوع رکھتا ہے، پاکستان کی 4.8 ٹریلین پاؤنڈ کی معدنی دولت غیرملکی سرمایہ کاروں کوتیزی سے راغب کر رہی ہے۔
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سرمایہ کاری کا فعال طور پر خیرمقدم کر رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا آئندہ 5 سالوں میں 48 ارب پاؤنڈ سرمایہ کاری لانےکا ہدف ہے، ریکوڈک پر سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر کئی ملکوں کی سرمایہ کاری کے لیے موزوں ہیں، وافر معدنی وسائل میں کوئلہ، نمک، لتھیئم، ریئرارتھ، نکل، یاقوت، کرومائیٹ اور زمرد شامل ہیں۔
اس کے مطابق حکومت پاکستان 2031 تک قابل تجدید توانائی کو دگنا کرنے کے لیے بھی پر عزم ہے، پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع اسے عالمی گیس کوریڈور کےطور پر بھی مثالی حیثیت مہیا کرتا ہے، غیرملکی سرمایہ کار زراعت میں کارپوریٹ فارمنگ انٹرپرائزز کے 100 فیصد مالک ہوسکتے ہیں، 57 فیصد نوجوان اور سالانہ 25 ہزار آئی ٹی گریجویٹ پاکستان کی عالمی سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں ہے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان سے امریکی انخلا جرات مندانہ نہیں تھا: میئر کابل
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:کابل کے میئر نے ایک صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے
اگست
ٹرمپ کا اپنے ڈیموکریٹک حریفوں پر حملہ
?️ 27 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "سی بی ایس نیوز” کو
اپریل
ایران فلسطین کا سب سے وفادار ملک ہے: عبدالسلام
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: صنعا میں انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور یمن کی
فروری
ایرانی میزائل حملے نے مقاومت کے اتحاد کو مضبوط کر دیا: یمن
?️ 8 جون 2026سچ خبریں: وزارت خارجہ یمن نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ایران
جون
اسرائیلی حکومت کی انشورنس ویب سائٹ ہیک ؛/کتنے صہیونیوں کی ذاتی معلومات منظر عام پر ؟
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: بعض عراقی ذرائع نے بدھ کی رات صیہونی حکومت کی
اپریل
صیہونی سیکیورٹی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام : فارن پالیسی
?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ صہیونی
اپریل
اسرائیل نے جنگ بندی کا کیا غلط استعمال
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ ابو زہری نے
مارچ
ہم امریکہ کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کر رہے ہیں : طالبان
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر
فروری