?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا خدشات کے باعث عائد کی گئی پابندیوں میں کچھ نرمی کا اعلان کیا ہے۔ سی اے اے نے پڑوسی ملک بھارت پر پابندی کی گئی سفری پابندی ختم کرتے ہوئے اس کا نام سی کیٹیگری میں شامل ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔
بھارت کے علاوہ برازیل، بھوٹان، ارجنٹائن سمیت دیگر کئی ممالک کو بھی سی کیٹیگری سے نکال دیا گیا۔ سوی ایوی ایشن اتھارٹی نے سی کیٹیگری میں ان ممالک کو شامل کیا تھا جہاں کورونا کا پھیلاو انتہائی خطرناک تھا، ان ممالک سے براہ راست مسافر پروازوں کی پاکستان آمد پر پابندی عائد تھی۔
بتایا گیا ہے کہ جن ممالک کو سی کیٹیگری سے نکالا گیا ہے، ان ممالک میں موجود صرف پاکستانی شہریوں کو پاکستان واپسی کی اجازت دی گئی ہے۔
یہاں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بنا بیرون ملک سے آنے والے کسی شخص کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملے گی۔ اس کے علاوہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے بھی نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اندرون ملک فضائی سفر کیلئے 10ستمبر سے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی، اٹھارہ سال سے زائد عمر افراد مکمل ویکسی نیشن پر ہی اندرون ملک سفر کرسکیں گے۔ایک ڈوز لگوانے والے پاکستانی مسافروں کی رعایت دس ستمبر سے ختم کردی جائے گی۔ سی اے اے نے جاری کردہ سرکلر میں ہدایت کی ہے کہ متعلقہ حکام تمام ایئرلائنز سے پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب میں بدعنوانیوں کے خلاف جنگ یا مخالفین کا صفایا
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی کمیشن نے مختلف وزارتوں کے متعدد ملازمین کو
اگست
ایران پر عائد پابندیوں کا پڑوسی ممالک پر اثر
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: مغرب اور امریکہ کے دوہرے رویے پر تنقید کرتے ہوئے
اکتوبر
برطانیہ کی نگاہ میں انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی
دسمبر
نیتن یاہو کو بائیڈن کے خفیہ پیغام کی تفصیلات کا انکشاف
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ چند دنوں کے واقعات کے بعد صیہونی
مارچ
UNRWA کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دعوؤں اور الزامات سے بھری ایک معلوماتی
جنوری
اداکارعمران عباس کی والدہ انتقال کرگئیں
?️ 16 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے اداکار عمران عباس کی
دسمبر
امریکی عہدیدار کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق نائب صدر نے منافقین اور دیگر انقلاب مخالف
مارچ
صومالیہ کو 30 سال بعد سلامتی کونسل کا تحفہ
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 30 سال سے زائد
دسمبر