پاکستان مینار پر ٹک ٹاکر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا

🗓️

لاہور(سچ خبریں) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے سب کے دل دہلا دیئے ہیں۔جہاں منچلوں کا ہجوم خاتون سے بدتمیزی کرتا رہا۔فوٹیج وائرل ہونے پر پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی۔

ٹک ٹاک پر خاتون عائشہ اکرام اپنے دوستوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچی اور ویڈیو بنانا شروع کر دی کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا۔کپڑے پھاڑے اور ہوا میں اچھالتے رہے۔خاتون دہایاں دیتی رہی لیکن کسی نے نہ سنی۔خاتون نے مشکل سے اس ہجوم سے جان چھڑائی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نے چار سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کی۔سوشل میڈیا پر واقعے سے متعلق مزید کئی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں۔

صارفین کی جانب سے واقعے پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔تاحال واقعہ میں ملوث کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کا فرانزک کروایا جائے گا جس سے ملزمان کی شناخت میں مدد ملے گی۔خواتین اداکارائوں نے جشن آزادی کے موقع پر گریٹر اقبال پارک میںٹک ٹاکر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ایسے درندوں کو کٹہرے میں لاکرسخت ترین سزا نہیں دی جائے گی ایسے واقعات رونما ہوتے رہیں گے ۔
اداکارہ صوفیہ احمد،متھیرا ،ثناء اورسجل علی نے اس حوالے سے اپنے بیانات میں میڈیا اورسوشل میڈیا میں شیئر ہونے والی ویڈیو پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیںگریٹراقبال پارک جیسے مقام پر جو ہوا اس سے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔اتنی دیرشورشرابہ رہا گریٹراقبال پارک کی سکیورٹی اور پولیس کیوں نہ بروقت پہنچی اور لڑکی کواس قدر ہراساں کرنے والوں کو کیوں موقع پر گرفتار نہیں کیا گیا ،اس طرح کے واقعات ہمارے معاشرے کے تشخص پر بد نما داغ ہیں اور انہیں دھونا آسان نہیں ہوتا۔
خواتین اداکارائوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ لڑکی کے ساتھ ہیں اور اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اس نے خاموش رہنے کی بجائے بھیڑیا نما ہجوم کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرا کے دلیرانہ فیصلہ کیا ۔

مشہور خبریں۔

پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیر خارجہ

🗓️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

مغربی ایشیا کی طاقتور فوجوں کی فہرست میں محورِ مزاحمتی تحریک کا اعلی مقام

🗓️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:مغربی ایشیا کی طاقتور ترین فوجوں کی تازہ شائع شدہ رپورٹ

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں بھی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف

🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

سعودی عرب نے یمنیوں کے لیے فضائی حدود بند کر کے صیہونیوں کے لیے کھولیں: انصار اللہ

🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:  عبدالمالک بدرالدین الحوثی سے مراد اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 24 اپریل تک ملتوی

🗓️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے

ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے

ایران میں صدارتی انتخابات کی تازہ ترین صورتحال

🗓️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آج ایک مضمون ایران میں صدارتی

لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کیس میں پولیس سے کل تک پیش رفت طلب کرلی

🗓️ 18 مئی 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے اینکر پرسن عمران ریاض کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے