پاکستان سے ریسکیو ٹیمیں، امدادی اشیا ترکیہ پہنچنا شروع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد حکومت اور پاک فوج کی ٹیمیں امدادی اشیا لے کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز میں مدد کے لیے ترکیہ پہنچ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ترکیہ اور شام میں پیر کی رات گئے آنے والے تباہ کن زلزلے میں اب تک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہے۔ ’ منگل کی صبح پاکستان سے امدادی اشیا لے کر پہلا طیارہ ترکیہ پہنچا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق ’پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز کے اراکین اور کمبل لے کر نور خان بیس سے ترکیہ پہنچا‘۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے میں برادر ملک ترکیہ کے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان کے عوام کی جانب سے امدادی اشیا پہنچائی گئیں۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی ہدایات پر ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کے لیے پاکستانی ریسکیو 1122 ٹیم روانہ ہوچکی ہے۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیم کی قیادت ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کر رہے ہیں، 51 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم انٹرنیشنل رسپانس کا حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ریسکیو ٹیم سرچ، ٹیکنیکل ریسکیو، روپ ، ریسکیو، میڈیکل ٹیم، کمانڈ سپورٹ، کوآرڈینیشن و کمیونیکیشن اور لاجسٹک ٹیم پر مشتمل اور یونائیٹڈ نیشن سے سرٹیفائیڈ ہے۔

اس موقع پر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی ریسکیو ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان سے امدادی سامان لے کر ایک اور طیارہ بھی ترکیہ کے شہر ادانا پہنچ گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو آپریشن شروع کرنے کے لیے امدادی سامان ترکیہ روانہ کرے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد 33رکنی عملے پر مشتمل سی-130 طیارہ ادانا پہنچ گیا ہے۔

ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہمراہ ٹیموں کو متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

‏اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی مشکل گھڑی میں معاونت کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مخیرحضرات کو برادر ملک ترکیہ کی فراخ دلانہ مدد کی اپیل کی ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے 2 دستے روانہ کر دیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق ٹیمز میں ریسکیو ماہرین، جاسوس کتے، تلاشی کے آلات اور آرمی ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم کے علاوہ 30 بستروں والا موبائل ہسپتال، خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیا شامل ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ امدادی سامان لے کر پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ ترکیہ کے شہر ادانا کے لیے 6 اور 7 فروری کی رات کو روانہ ہو گیا تھا جو ترکیہ کی حکومت اور ان کے اسلام آباد میں سفارتخانے کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ ترکیہ کے لوگوں کی ریلیف کی کوششیں میں حصہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امدادی ٹیمیں ریسکیو اور ریلیف آپریشن مکمل ہونے تک وہاں پر موجود رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج نے ترکیہ میں زلزلے کے متاثرین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بُلند ترین سطح پر

?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے

صیہونی ریاست میں معاشی بحران؛سی این این کی رپورٹ

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی این این نے ایک رپورٹ میں صیہونی ریاست کی

برطانیہ کا یمن کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر حملہ ہونے کا دعویٰ

?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی میری ٹائم آپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ اسے یمن

غزہ جنگ تیسرے مرحلے میں داخل

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں القدس پر قابضین کے جرائم کو 9 ماہ

چین امریکہ تعلقات، تاریخ کا ایک اہم موڑ،وجہ؟

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں:چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن نے اس سربراہی اجلاس کے بعد ایک

صومالیہ کے پانیوں میں موجودگی ایک جائز ہدف ہے: انصار اللہ

?️ 23 جون 2026سچ خبریں: محمد الفرح، جو تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیورو کے رکن

شام کے صوبہ السویداء میں جھڑپیں، 18 افراد ہلاک اور زخمی

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:شام کے مقامی ذرائع نے جنوبی صوبہ السویداء میں جولانی حکومت

ایران سعودی عرب معاہدے نے شام کی عرب لیگ میں واپسی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے:ایسوسی ایٹڈ پریس

?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں عرب لیگ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے