?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان صوبہ سندھ اور بلوچستان سے منشیات افریقا اور مشرق وسطیٰ بھیجےجانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔اور اس میں عالمی اسمگلرز ملوث ہیں۔ منشیات افریقا یا مشرق وسطیٰ پہنچنے اور بکنے میں ایک سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے اور منشیات جن غیرملکیوں کو بھیجی جاتی ہے گارنٹی کے طور پر ان کے اہلخانہ کو سندھ اوربلوچستان میں مغوی بھی رکھا جاتا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی جانے والی کراچی پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کےمطابق دونوں براعظموں کو کم ازکم 25 کروڑ روپے مالیت کی منشیات سمندر کے راستے بھیجی جاتی ہے۔متحدہ عرب امارات اور عمان میں وصول کی جانے والی رقم کو ریئل اسٹیٹ میں انویسٹ کیا جاتاہے جن کو منشیات بھیجی جاتی ہے گارنٹی کے طور پر ان کےاہلخانہ کو یرغمال رکھا جاتاہے۔
رپورٹ کے مطابق منشیات کی رقم نہ ملنے پر مغویوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہےاور قتل بھی کر دیا جاتا ہے، اس نیٹ ورک کے کارندے بلوچستان میں گوادر اور تربت جب کہ سندھ کا نیٹ ورک کراچی سے آپریٹ کرتا ہے اور ملیر میں یہ کارندے رہائش پزیر ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر منشیات کے پیسے نہیں آتے تو پھر مغویوں پر تشدد کا آغاز کیا جاتا ہے، جب ملزمان مایوس ہو جاتے ہیں تو پھر مغوی کو پر تشدد طریقے سےقتل کردیا جاتا ہے اور اس کی ویڈیو افریقا اور مشرق وسطیٰ میں موجود ملزمان کو بھیجی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوادر کا رہائشی جان محمد عرف جعفر انٹرنیشنل ڈرگز ریکٹ کا سرغنہ ہے، جان محمد کا بیٹا قمبر بزنجو افریقا اور مشرق وسطیٰ میں منشیات بھیجنے کا ذمےدار ہے جب کہ کراچی میں سلیم رند، نصرت اللہ بزنجو اور ادیب شاہ پر یہ ریکٹ مشتمل ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں گروہ نے ڈیفینس فیز 7 میں بنگلہ کرائے پر لے کر نائجیرین مغویوں کو رکھا تھا، انہی نائیجیرین شہریوں کےاغوا کی اطلاع کراچی پولیس چیف کے واٹس ایپ نمبر پر دی گئی، اس اطلاع پر تینوں کو بنگلے سے بازیاب کروایا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے منگل کو اعلان کیا
اگست
لوگ جنگ بندی سے آگاہ رہیں: صنعاء
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اگست
وانگ یی: چین اور بھارت کو ایک دوسرے کو سٹریٹجک پارٹنر سمجھنا چاہیے
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: چین اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کی کل کی میٹنگ
اگست
پاسپورٹ اب 24 گھنٹے میں حاصل کیا جا سکے گا
?️ 15 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی جارہی
دسمبر
مراکشی عوام کا فرانسیسی صدر کے خلاف اعتراض
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:مغربی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ 22 ستمبر
ستمبر
مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ کن جنگ ہوگی:انصاراللہ
?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے
مارچ
اربیل میں صہیونی کانفرنس کے انعقاد پر عراقی پارلیمنٹ کاسخت ردعمل
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان کے دار الحکومت اربیل میں صہیونی حکومت کے ساتھ
ستمبر
غزہ کی سرنگیں ڈوبنے کا مہنگا منصوبہ ناکام
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے
جولائی