?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اگلے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کی میزبانی کرے گا جس کیلئے حکام کو ابھی سے تیاری شروع کرنا ہوگی،ٹی چوک فلائی اوور اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد ونواح کے رہائشیوں کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،اسلام آباد سے راولپنڈی کے مسافروں کے لیے ریل کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی،مختصر وقت میں کسی بھی منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وہ جمعہ کو جی ٹی روڈ،اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے جنکشن (ٹی چوک )روات پر فلائی اوور کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطا ب کررہے تھے ۔تقریب میں وفاقی وزرا ، ارکان اسمبلی اور وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور سی ڈی اے سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے شہریوں کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا، ایک کلومیٹر کے فلائی اوور سے ایکسپریس وے اور دوسرے علاقوں کو جانے میں سہولت ہو گی۔
شہباز شریف نے ٹی چوک منصوبہ کیلئے وزیر داخلہ اور سی ڈی اے حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 2027ء میں ایس سی او سمٹ کی میزبانی کرے گا، ایس سی او سمٹ کیلئے تیاریاں ابھی سے کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ تاجکستان نے تحفے میں مختلف اقسام کے پودے دیئے ہیں جن سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا، شاہراہ دستور کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے کام جاری ہے، چند ہفتوں میں شاہراہ دستور کے اطراف خوبصورت پھول دیکھنے کو ملیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی پنڈی، اسلام آباد میں سفری سہولت کے نئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، ریل کار کے مجوزہ منصوبے سے جڑواں شہروں کے مکینوں کو مزید آسانیاں میسر ہوں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میٹرو بس سروس کے علاوہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے ای وی ٹرانسپورٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ انہوں نے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے حکام کو بھرپور محنت کے ساتھ جڑواں شہروں کو ملانے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔
قبل ازیں وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس وے چند ماہ پہلے مکمل ہو چکی تھی، ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا 150 دنوں میں افتتاح ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو اہداف دیئے گئے انہیں اعلیٰ معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے پر ایک ارب 49کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی اوریہ 150 دن کی قلیل مدت میں مکمل ہو گا۔
اسلام آباد ایکسپریس وے وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراہ ہے جوراولپنڈی ، پنجاب ، آزاد کشمیر او ر جی ٹی روڈ کوآپس میں ملاتی ہے۔ سی ڈی اے نے پہلے ہی زیروپوائنٹ سے ٹی چو ک تک اسلام آباد ایکسپریس وے کو سگنل فری بنا دیا ہے۔جی ٹی روڈ ٹی چوک روات اسلام آباد ایکسپریس وے جنکشن، وفاقی دارالحکومت کا اہم داخلی راستہ ہے، اس وقت اس جنکشن پرٹریفک کا بہت زیادہ دبائو ہوتا ہے اور یہ خستہ حالی کا شکار ہے، ہلکی ٹریفک کے ساتھ ساتھ بھاری ٹریفک کا بھی اس پرشدید دبائو ہے۔
اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے نے منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے اور سی ڈی اے اور این ایچ اے کے درمیان رائٹ آف وے کے معاملے کو حل کیا گیا اور 5 جون 2025کواین ایچ اے نے سی ڈی اے کو این او سی جاری کیا۔اس جنکشن سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے، فلائی اوور کی تعمیرسے یومیہ تقریباً 41ہزار572گاڑیوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی،لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں سے اسلام آباد براستہ جی ٹی روڈ آنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے فلائی اوور کا ڈیزائن میسرز نیسپاک نے تیار کیا ہے،فلائی اوور کی لمبائی ایک کلومیٹر سے زائد اور اس کی چوڑائی 11.30میٹر ہوگی او ر اس کے ساتھ ساتھ سٹریٹ لائٹس اور ہارٹیکلچر کا بھی انتظام کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکی کمپنیوں کا خفیہ طور پر روس کے ساتھ کاروبار
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:ترکی کے ینی شفق اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے
اگست
سعودی عرب کا سعد الحریری کی جائیداد پر قبضہ
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی ولی عہد نے
ستمبر
طوفان الاقصی نے صیہونی معیشت کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ، ابہام اور غیر یقینی صورتحال نے مقبوضہ علاقوں میں
نومبر
یمن میں امریکی حملوں پر روس کا ردعمل
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
جنوری
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مریم نواز کی خوشی میں شامل ہو گئی
?️ 15 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز
دسمبر
چینی غبارے کا مشن؛ موسمیات یا جاسوسی؟
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سی آئی اے کے ایک
فروری
متاثرین سیلاب کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں، آئی ایم ایف صورتحال کو سمجھ گیا، وزیر خزانہ
?️ 14 ستمبر 2025کمالیہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
ستمبر
آئی ایف جے صحافیوں کی آواز دبانے اور اظہار رائے پر قدغن لگانے والے پیکا جیسے قوانین کے خلاف ہے .صدر انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس
?️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا آئی ایف
فروری