پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی،وزیر اعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک اور باہمی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دیں گے۔پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت سے سرمایہ کاری،سی پیک اور جیو پولیٹکل اسٹریٹجی پر مفید مذاکرات ہوئے۔

سی پیک اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دیں گے جس سےپاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔ہماری دوستی اور باہمی اعتماد مضبوط تعلقات کا عکاس ہے،چین اس خطے میں پیچھے رہنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ چین کا بیانیہ ترقی،خوشحالی اور امن ہے،عسکری لحاظ سے چین بہت مضبوط اور محتاط ہے۔

جو چین کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں ان کی پالیسیاں غلط ہیں،دنوں ممالک ہاہمی مشاورت کے عمل کو تیز کریں گے،جبکہ چین اور پاکستان کی دوستی ناقابل تسخیر ہے۔

قبل ازیں زیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے اداروں سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال کیا۔ دنیا نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ٹیلیفونک رابطے میں نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے۔

ریاستی اداروں کیخلاف عمران خان نفرت پھیلا رہا ہے،یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کر رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گئے ہیں،ان کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں،جبکہ وزیر اعظم نے آج لاہور میں اعلٰی سطح اجلاس طلب کر لیا جس میں عمران خان کے بیانات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

وزیردفاع پرویز خٹک کا بڑا بیان، کہا میں جب چاہوں عمران خان کی حکومت کو ختم کرسکتا ہوں

?️ 1 فروری 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وزیردفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چاہیں

روس، پاکستان کو کم قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرے گا، مصدق ملک

?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا

حماس کی طرف سے مذاکرات کی معطلی درست نہیں: ہنیہ

?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے

مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 10,100 فلسطینیوں کی گرفتاری

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے گذشتہ 7 اکتوبر سے قابض فوج کے

اسلاموفوبیا اور فلسطینیوں کے ساتھ امتیاز برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی:زہران ممدانی

?️ 25 دسمبر 2025 اسلاموفوبیا اور فلسطینیوں کے ساتھ امتیاز برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی:زہران

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی جاری، ہسپتالوں تک جانے والی تمام سڑکیں تباہ کردیں

?️ 18 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف

سعودی عرب اور یمن ایک اور قدم قریب

?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کا وفد یمن کے

گبارڈ: امریکا اور روس کے درمیان فوجی تنازع کی اجازت نہیں ہونی چاہیے

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے روس کے تمام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے