پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں: مریم نواز

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون،وومن امپاورمنٹ، تعلیم، یوتھ ایکسچینج پروگرام، ماحولیات اور کلین انرجی کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز شریف نے جرمن پارلیمنٹ کی رکن دِریا تُرک نَخباؤرکا پرتپاک وپر خلوص خیرمقدم کیا اور جرمنی کی جانب سے حالیہ سیلاب کے دوران اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے تاریخی اور ثقافتی دل لاہور میں جرمنی کے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرنا میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

وزیراعلیٰ نے جرمنی کی فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کی 100 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور پاکستان میں 35 سالہ خدمات کو سراہا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن نے پاکستان اور جرمنی میں جمہوریت، سماجی انصاف اور باہمی مکالمے کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ فلڈ کے دوران اظہار ہمدردی و یکجہتی پاک جرمن دیرینہ دوستی کی عکاسی ہے، پاکستان اور جرمنی جمہوریت، برداشت اور پارلیمانی طرزِ حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں جو ترقی و امن کی بنیاد ہیں۔

وزیراعلیٰ نے جرمن پالیمانی رکن دِریا تُرک نَخباؤر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا کام شمولیتی پالیسی سازی، صنفی مساوات اور انسانی حقوق کے فروغ کی شاندار مثال ہے۔

مریم نواز نے فریڈرک ایبرٹ فاؤنڈیشن کی جمہوری گورننس کے تحت قانون سازوں، نوجوان رہنماؤں اور خواتین ارکانِ اسمبلی کے لیے تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور جرمن پارلیمان کے تبادلوں سے وفاقی تعاون اور مقامی خودمختاری کے جرمن ماڈل سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تعاون عوامی اعتماد اور باہمی تفہیم کا پُل ہے جو پاک جرمن تعلقات کو مضبوط بناتا ہے، جرمنی 1951 سے پاکستان کا قابلِ اعتماد ترقیاتی شراکت دار رہا ہے، جرمن تعاون نے پنجاب میں ماحولیات،ٹریننگ، توانائی، صحت اور خواتین کے معاشی کردار کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نوجوانوں کی روزگاری صلاحیت میں اضافے کے لیے جرمنی کے ڈوال ووکشینل ٹریننگ ماڈل کو اپنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت 2024 میں 3.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنا خوش آئند ہے، پنجاب جرمنی کی رینیو ایبل انرجی،زرعی ٹیکنالوجی،آئی ٹی سروسز اور کلین مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ تعلیم حکومت پنجاب کے اصلاحاتی ایجنڈے کا بنیادی ستون ہے، پنجاب نصاب کی جدت، ڈیجیٹل لرننگ اورعالمی تحقیقی روابط کے فروغ پر کام کر رہا ہے، دس ہزار سے زائد پاکستانی طلبہ جرمن جامعات میں زیرِ تعلیم ہیں۔

وزیراعلیٰ نے جرمن مہمان سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواتین کی بااختیاری پنجاب کی سماجی پالیسی کا مرکزی جزو ہے،ای بائیک سکیم، ہونہار سکالرشپ پروگرام اور ویمن اینکلیوزخواتین کی محفوظ اور باعزت معاشی شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے تاریخی ورثے بادشاہی مسجد، لاہور قلعہ، شالامار گارڈن اور داتا دربار مشترکہ تہذیبی سرمائے کی علامت ہیں، ثقافتی تعاون مؤثر سفارت کاری ہے، جرمن اداروں کے ساتھ مشترکہ فن و ثقافت منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں، پارلیمانی روابط، پائیدار ترقی اور تعاون کے ذریعے پاک جرمن دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

مشہور خبریں۔

فوجی سرپرائز کے بعد سیاسی سرپرائز

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار میں شائع ہونے والے ایک نوٹ میں اووی

ڈھاکا میں انتشار اور دہلی سے کشیدگی؛ بنگلہ دیش کس سمت جا رہا ہے؟

?️ 21 دسمبر 2025ڈھاکا میں انتشار اور دہلی سے کشیدگی؛ بنگلہ دیش کس سمت جا

افغان حکومت یقینی بنائے چمن جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، وزیر اعظم

?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چمن میں افغان

سہیل آفریدی جلسوں، دھرنوں کے بجائے کارکردگی سے مقابلہ کریں۔ بیرسٹر عقیل ملک

?️ 14 دسمبر 2025اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا

وزیر اعظم نے آئی جے پی روڈ کو جی ٹی روڈ سے جوڑنے کیلئے

?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

نیب ترامیم کیس: عدالتی ریمارکس سے متعلق خط پر چیف جسٹس کی اٹارنی جنرل کے اقدام کی تعریف

?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے

بے مقصد لانگ مارچ کی حفاظت کیلئے قوم کے اربوں خرچ ہو رہے ہیں، مریم نواز

?️ 1 نومبر 2022لندن: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز

کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے