پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ صدر مملکت

آصف زرداری بحرین

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں،پاکستان بحرین کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے۔

اسلام آباد میں بحرین کے سفیر محمد ابراہیم محمد عبدالقادر نےصدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں صدر مملکت نے بحرین کو یو این سکیورٹی کونسل کی رکنیت پر مبارکباد دی، صدر مملکت نے خوراک، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں میں بحرینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے،بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو عزت اور مواقع دینے پر بحرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستانی قیدیوں کی شاہ بحرین کی جانب سے معافی پربھی صدر نے شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر بحرین کی یکجہتی پر صدر زرداری نے شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں،بحرین کی لیڈر شپ کا حالیہ دورہ پاکستان اور ان کا پرتپاک استقبال تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے۔

مشہور خبریں۔

دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف فوجی حکمت عملی طے کی جائے: عبدالباری عطوان

?️ 14 ستمبر 2025دوحہ اجلاس میں اسرائیل کے خلاف فوجی حکمت عملی طے کی جائے:

شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے معاملہ پر ندیم افضل کیجانب سے برہمی کا اظہار

?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے گزشتہ

صہیونی ریاست کے زر مبادلہ کے ذخائر کی صورتحال صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس ریاست کی غزہ اور لبنان پر جاری

دشمن خوب جانتا ہے کتنا پانی میں ہے:نصراللہ

?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ صیہونی

عبرانی میڈیا کا اعتراف: ایران نے وہ جگہ ماری جہاں اسرائیل کو اس کی توقع نہیں تھی

?️ 1 جولائی 2025سچ خبریں: ایک صیہونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ اسرائیل کا

اسرائیلی جاسوسی پروگرام کے ذریعے بھارتی رہنماؤں کی جاسوسی کا معاملہ، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر بڑا حملہ

?️ 24 جولائی 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  اسرائیلی جاسوسی پروگرام پیگاسوس کے ذریعے بھارتی رہنماؤں

دمشق کے جنوب میں صیہونی فضائیہ حملے میں 3 شامی اہلکار شہید

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: عرب میڈیا نے ہفتے کی صبح خبر دی ہے کہ

وزیر دفاع نے الیکشن میں ہار کی وجہ بتا دی

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے