پاکستان اور افغانستان کا تجارت، ٹرانزٹ، سکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار متقی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی افغان عبوری وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات ہوئی جس میں تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں علاقائی اقتصادی ترقی کی مکمل صلاحیت کے حصول کے لیے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے، افغان نائب وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر عبدالرحمان نظامانی نے کابل پہنچنے پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن کی مشترکہ فزبیلٹی سٹڈی کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے، وزیر خارجہ کے ہمراہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان، وزیر ریلوے اور سیکرٹری ریلوے موجود ہے۔

مشہور خبریں۔

اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر 22 اگست کا جلسہ ملتوی کیا، عمران خان

?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف

ریپبلکن ووٹروں میں بڑھتی ہوئی ناراضی ٹرمپ کے لئے خطرے کی گھنٹی

?️ 28 ستمبر 2025ریپبلکن ووٹروں میں بڑھتی ہوئی ناراضی ٹرمپ کے لئے خطرے کی گھنٹی

مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا:وزیر خارجہ

?️ 6 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ

 صیہونی حکومت کی لبنان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیل خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اور لبنان کے

غزہ جنگ کے بارے میں صیہونی تجزیہ کار کا اہم اعتراف

?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:صہیونیوں کے ایک معروف تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ غزہ

غزہ کی صورتحال کے بارے میں UNRWA کی رپورٹ

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: UNRWA ایجنسی کے ایک ڈائریکٹر نے غزہ کی صورتحال کو

فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ

?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے