🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے اذربائیجان کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے مابین تجارت، دفاع، تعلیم، موسمیات کے حوالے سے متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کردیے گئے، دونوں ملکوں نے دو طرفہ تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی ’ کے مطابق ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اپریل میں مزید معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، جس سے دوطرفہ سرمایہ کاری 2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔
پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بھائی چارے کا دیرینہ رشتہ قائم ہے جو مشترکہ اقدار اور مشترکہ امنگوں پر مبنی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، اقتصادی تعاون بڑھانے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
میڈیا کو مشترکہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آذربائیجان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا بے حد مشکور ہوں، جب آپ نے اعلان کیا کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا، جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں فریقوں کو تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، وزیر اعظم نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ آذربائیجان کا ایک وفد ان معاہدوں پر دستخط کرنے اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ اپریل کے مہینے میں ایک بار جب ہر چیز پر تبادلہ خیال اور فیصلہ ہو جائے گا تو میں ان معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے اسلام آباد میں آپ کا استقبال کرنے پر بہت فخر محسوس کروں گا۔
یہ پریس کانفرنس دونوں کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے بعد ہوئی۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، امن کے لیے 2 ریاستی حل ضروری ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر کے ساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے، آذربائیجان کےساتھ دوستی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہے، دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطح پر تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ باہمی مفاد کے مشترکہ منصوبوں سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے، قریبی دوطرفہ تعلقات کو معاشی میدان میں بھی وسعت دینی ہے، دوطرفہ تعاون کے معاہدوں کی تکمیل کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، خطے کی صورتحال اور سلامتی کے امور پر یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بہت مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں۔
آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ دفاعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دفاعی پیداوار کے شعبے میں پاکستان کا اہم مقام ہے، روابط کےفروغ اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی ترقی کے لیے مواصلاتی منصوبوں کا فروغ بہت ضروری ہے۔
آذربائیجان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف وفود کی سطح پر مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں میں ہم آہنگی، دفاعی تعاون کو گہرا کرنے اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کی قیادت آج پاک آذربائیجان بزنس فورم سے بھی خطاب کرے گی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعظم 44 روزہ ناگورنو کاراباخ جنگ کے ہیروز اور شہدا کے لیے وقف ’یادگار فتح‘ پر بھی خراج عقیدت پیش کریں گے۔
صدر الہام علیوف وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان اور دیگر حکام بھی موجود ہیں۔
گزشتہ رات باکو پہنچنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ آذربائیجان کی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نتیجہ خیز بات چیت کے منتظر ہیں۔
وزیراعظم نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ باکو کے خوبصورت شہر میں اترا، جہاں ماضی اور مستقبل یکجا ہوتے ہیں، برف کی چادر اوڑھا ہوا شہر اور بھی دلکش لگ رہا ہے!۔
انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نتیجہ خیز بات چیت کے منتظر ہیں، ہم اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف تقریب میں شریک ہوئے۔
اس دوران ایل این جی کی خرید و فروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور ایف ڈبلیو او میں مچلکے ٹھلیاں وائٹ آئل پائپ لائن منصوبےکی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے درمیان بھی مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے، آذربائیجان کے شہر نخ چیوان اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
پی ایس او اور ایس او سی اے آرٹریڈنگ ایس اے کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے، پی ایس او، ایس اوسی اےآرٹریڈنگ میں پیٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کے سمجھوتے پر بھی دستخط کیے گئے۔
باکو میں صدارتی محل پہنچنے پر گارڈ آف آنر
وزیر اعظم شہبازشریف کا آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کے لیے باکو میں صدارتی محل آمد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق باکو میں وزیراعظم شہباز شریف کو زوولبا صدارتی محل پہنچنے پرگارڈ آف آنر پیش کیا گیا، گارڈ آف آنر کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔
اس موقع پر آذربائیجان کےصدرالہام علیوف اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، گارڈ آف آنر کے دوران برف باری بھی جاری رہی۔
وزیراعظم کے ساتھ دورہ آذربائیجان میں نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا جام کمال خان، عبدالعلیم خان، چوہدری سالک حسین، عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی گئے ہیں۔
وزیراعظم کا دورہ، آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وسیع تر اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے لیے شراکت داری کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔
مشہور خبریں۔
سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
🗓️ 27 اپریل 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
اپریل
پسند آنے والے لڑکے سے اظہار محبت کرلوں گی، حنا آفریدی
🗓️ 9 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ حنا آفریدی نے کہا
ستمبر
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے چین کی شرطوں کا اعلان
🗓️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: چینی حکومت نے امریکہ کو یاد دلایا کہ موسمیاتی
ستمبر
امریکی حکام کا خطے کا سفر ڈی ایسکلیشن یا کشیدگی کے ساتھ
🗓️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیویارک رائٹرز واشنگٹن کے اتحادی اور شراکت دار ان دنوں بائیڈن
اکتوبر
ایران عرب معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کی کمزوری کا نتیجہ ہے: صیہونی اہلکار
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ ایران اور سعودی
مارچ
بےاحتیاطی کے باعث عید پر کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے
🗓️ 11 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا
جولائی
بجٹ دستاویزات پر وزیر خزانہ کا رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) 24 جون کو شیڈول اختتامی خطاب کا انتظار کیے
جون
وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو تحریری جواب بھیج دیا
🗓️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو تحریری جواب بھیج
نومبر