پاکستانی متحد، سیسہ پلائی دیوار، بھارتی بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی

ملک احمد خان

?️

لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے کہا کہ پاکستانی قوم آج ایک متحد قوم ہے اور سیسہ پلائی دیوار ہے، ہم ہندوستانی تسلط یا بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے الہ آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو گی تو مودی اس قوم کا بال بھی بیکا نہیں کر پائے گا، پہلگام واقعہ ہندوستان کی انٹیلی جنس، آرمی اور سکیورٹی اداروں کی نااہلی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملک احمد خاں نے کہا کہ مودی کی شدت پسندی کا ثبوت یہ بھی ہے کہ پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کا نقشہ لگا ہوا ہے، مودی کی سوچ ہٹلر سے ملتی ہے، پوری دنیا سے تحقیقات کے ایکسپرٹ سے پہلگام کی تحقیق کی پیش کش کی گئی اس کے بدلہ میں سندھ طاس معاہدہ معطل کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ 80 فیصد پانی پاکستان کا حق ہے، کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مودی دو ملکوں کے مابین ہونے والے معاہدوں کو نہیں مانتا، جو معاہدے 65ء اور 71ء کی جنگ میں نہیں ٹوٹے یہ ان کو توڑنے کی دھمکیا دیتا ہے۔

ملک احمد خاں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ثبوت مانگا تو ہماری درسگاہوں کو نشانہ بنایا گیا، معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان کے شاہینوں نے معرکہ حق میں جس بہادری کا ثبوت دیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا روس کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ نے روس کے حمایتی ممالک پر نئی سخت

صیہونی وزیر کی عرب و یورپی ممالک سے ایران جنگ میں مالی مدد کی درخواست پر امارتی عہدیدار کا ردعمل

?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:اماراتی مشیر انور قرقاش نے اسرائیلی وزیر خزانہ کی عرب

غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی اور توپخانے کے حملوں کی لہر

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: جہاں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور

دشمن میڈیا قوموں کی جیت کو مسخ کر رہا ہے: بشار اسد

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:اسد نے مزید کہا کہ شامی قوم کا ایک بڑا حصہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کی جائے، طلال چوہدری کی واٹس ایپ سے اپیل

?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عالمی

آل سعود کی جیلوں میں تشدد کی چونکا دینے والی تفصیلات

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک سابق سکیورٹی افسر نے آل سعود کی

ہم غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے: انصاراللہ

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیوروعلی القحوم نے کہا

سعودی جارح اتحاد کے یمنی صوبے صعدہ میں حملہ؛ 2شہید،4 زخمی

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی دارالحکومت کے ایک علاقے میں سعودی کرائے کے فوجیوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے