?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاک اور چین کے صدور نے دونوں کے ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ہے۔صدور نے دونوں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کی تعریف کرتے ہوئے اسے مزید مضبوط کرنے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے صدر شی جن پنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین لازوال دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے۔صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ ہم اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے، چینی صدر کی قیادت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی۔اس موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین 70 سالہ دوستی چٹان کی طرف مضبوط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا۔چینی صدر شی جن پنگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹریٹجک روابط اور عملی تعاون کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔
دوسی جانب وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ ، دوطرفہ تعلقات اور کورونا ویکسین کی فراہمی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے چینی ہم منصب اور قیادت کو مریخ پر چینی خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ پر مبارکباد پیش کی جس نے چین کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیت کو اجاگر کیا۔


مشہور خبریں۔
ووٹ کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکست ہو گئی
?️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ
مئی
غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے گھروں اور مساجد پر بمباری
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: المیادین کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ شہر
جولائی
انسٹاگرام پر ریلز کو بہتر بنانے کا نیا فیچر متعارف
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اسٹوریز کے بعد ریلز
نومبر
غزہ جنگ میں اسرائیل کو درپیش چیلنج
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل ہم اخبار نے صیہونی حکومت کے ایک جنرل کے حوالے
دسمبر
اسرائیل کا جنوبی شام پر نیا میزائلی حملہ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع کے ایک فوجی ذریعے نے جنوبی
فروری
عالمی برادری غزہ میں خون کی ندیوں کو روکے:غزہ کی حکومت
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی حکومت کے انفارمیشن آفس نے غزہ میں صیہونی
اکتوبر
پارٹی ڈسِپلن کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کے 2 سینئر رہنماؤں کو نوٹس جاری
?️ 29 مارچ 2021کوئٹہ(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کمیٹی برائے احتساب اور نظم
مارچ
صیہونی فوج کا قابض سیاسی قیادت کو انتباہ
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج کے کمانڈرز نے تل ابیب کی سیاسی قیادت کو
نومبر