?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کی لوکلائزیشن اور درآمی متبادل کے لیے مجموعی پالیسی کی ہدایت کے باوجود طویل مدت میں پاور پلانٹس کے لیے درآمدی کوئلے کی خریداری پر سوالیہ نشان اٹھائے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے پروکیورمنٹ گائیڈ لائنز کے ذریعے اسپاٹ امپورٹ کو ہموار کرنے کے بعد پاور پلانٹس طویل مدت کے لیے کوئلے درآمد کرنے میں شامل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کوئلے کی قیمتیں تقریباً نصف تک گر گئیں ہیں۔
سابق نگران وزیر بجلی محمد علی نے ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کے لیے کوئلے کی خریداری کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، جس میں 14 دنوں کے اندر، یعنی 15 مارچ 2024 تک رپورٹ دینے کی سفارش کی گئی تھی، تاہم تحقیقات کو بظاہر روک دیا گیا ہے۔
کوئلے کی خریداری کے بارے میں پوچھے جانے پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے چیف اگزیکٹو افسر ریحان اختر نے عوامی سماعت کے دوران اس طرح کے سوالات اٹھانے پر ایک سائل کی سرزنش کی اور اصرار کیا کہ اسی طرح کے سوالات نے تیل اور گیس کی تلاش کی حوصلہ شکنی کی ہے، انہوں نے کہا کہ ثبوت اگر ہیں تو نیپرا کو فراہم کیے جائیں، گزشتہ ہفتے نیپرا نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا، حالانکہ اس نے تصدیق کی تھی کہ اسے سابق وزیر کا خط انکوائری کے لیے موصول ہوا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نیپرا کے پاس کوئلے کی خریداری کے حوالے سے کوئی ریگولیٹری دائرہ اختیار نہیں ہے سوائے اس کے کہ ٹیرف کے حسابات کے لیے سی پی پی اے کی جانب سے فراہم کردہ انوائسز پر گائیڈ لائنز جاری کیے جائیں۔
نیپرا کے ریکارڈ کے مطابق، ساہیوال پاور پروجیکٹ جون 2022 سے دسمبر 2022 کے درمیان تقریباً 74 ہزار روپے فی ٹن کے حساب سے کوئلہ خرید رہا تھا، اسی وقت، سیمنٹ اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں پبلک لسٹڈ کمپنیاں، ان کے شائع شدہ مالیات کے مطابق 45 ہزار روپے فی ٹن سے کم قیمت پر کوئلہ خرید رہے تھے۔
نیپرا کی جانب سے اسپاٹ کی بنیاد پر کوئلے کی خریداری کے لیے گائیڈلائنز مطلع کیے جانے سے قبل اس مہنگی خریداری کی جنوری 2023 کے اوائل تک جانچ نہیں کی گئی تھی۔
ان گائید لائنز کے ساتھ 28-30 روپے فی کلو واٹ بجلی پیدا کرنے والے ساہیوال پاور پروجیکٹ نے اسے کم کر کے 19 روپے فی یونٹ کر دیا، اس کے نتیجے میں اسی پلانٹ سے بجلی کی پیداوار کی لاگت میں 34 فیصد کمی واقع ہوگئی۔
تاہم، متعدد شارٹ لسٹڈ تاجروں نے شکایت کی کہ انہیں پاور پروجیکٹ سے اہم رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، بشمول ترسیل میں تاخیر، ان اقدامات سے نئے سپلائرز کو کافی نقصان پہنچا جن کا دعویٰ ہے کہ پاور پروڈیوسر کا مقصد نئے شرکا کو زبردست نقصان پہنچا کر انہیں سبق سکھانا ہے۔
حیرت انگیز طور پر، تاریخی سپلائر، جو قیمت پر ٹینڈر جیتنے سے قاصر تھا، کو سب سے کم بولی دینے کا اختیار دیا گیا اور پھر سب سے کم قیمت بولی دینے والوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کوئلے کی فراہمی کا پہلا حق اسے دیا گیا۔
اس کے بعد سب سے کم قیمت کی بولی لگانے والوں کو سپلائی کرنے سے انکار کر دیا گیا کیونکہ پاور پروڈیوسرز نے دعویٰ کیا تھا کہ نیپرا کو باضابطہ مواصلت میں حکومت کی طرف سے مانگ کم ہو گئی ہے، ان سپلائرز نے متعدد فورمز پر شکایت کی ہے کہ انہیں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اور تاریخی سپلائر کی حمایت کرتے ہوئے قول و فعل میں ان کی حوصلہ شکنی کی گئی۔
دسمبر 2023 میں، پاور پروڈیوسر نے ایک بار پھر طویل مدتی کوئلے کی سپلائی کا معاہدہ کیا، جو ایسا لگتا ہے کہ اس تاریخی سپلائر کے لیے تیار کیا گیا تھا جس نے ٹینڈر سے پہلے ہی کوئلہ درآمد کر لیا تھا، نیپرا کی ویب سائٹ کے مطابق، لوڈنگ پورٹ پر بل آف لڈنگ کی تاریخ 13 دسمبر 2023 ہے، جو کہ معاہدے کی تاریخ یعنی 22 دسمبر 2023 سے پہلے کی ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت بچ کر رہے
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی حکومت کی مہم
جولائی
اتفاق رکھیے، سلوک رکھیے اور جیل والوں کیلئے کوئی اقدام اٹھائیں، شاہ محمود قریشی کی پارٹی قیادت سے استدعا
?️ 8 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے
اپریل
نیتن یاہو کی کابینہ کے 3 وزراء نے استعفی دیا، وجہ ؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کے خلاف الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 17ویں روز
اکتوبر
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی سندھ میں سیلاب آج داخل ہونے کا امکان
?️ 6 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی
ستمبر
بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ ملاقات کے وقت سعود کو مداحوں نے گھیر لیا تھا، جویریہ سعود
?️ 14 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ
نومبر
نصراللہ جیت گئے:صیہونی عہدہ دار
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدے دار
اگست
تحریک انصاف کے 72 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار
?️ 19 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 72 اراکین
مئی
صیہونی جاسوس لبنانی فوج کے ہاتھوں گرفتار
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:لبنانی فوج کے محکمہ اطلاعات نے آج صیہونی حکومت کے ایک
جون