?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ بڑی تعداد میں پاسپورٹ کی درخواستیں ملنے اور کم تعداد میں پروڈکشن سے پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر کا مسئلہ ہے۔
سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کا تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ سال 2022 کے بعد سے ڈی جی امیگریشن اور پاسپورٹ کو روز بہت درخواستیں مل رہی ہیں۔
وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں بتایا کہ پاسپورٹ کے لیے موصول ہونے والی روزانہ درخواستوں کی تعداد 45 سے 50 ہزار ہے جب کہ پاسپورٹ پروڈکشن سہولت روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ جمع ہو رہا ہے۔
وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ 3 شفٹوں میں فعال بنائی گئی ہے، پاکستانی مشنز سے جوپاسپورٹ اجرا کے لیے بھیجے گئے وہ پرنٹ کرکے بھیج دیے، فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ پاسپورٹ کیٹیگری میں کوئی تاخیر نہیں مگر نارمل پاسپورٹ اجرا میں کچھ تاخیر ہوتی ہے۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی نئے پرنٹرز نصب کیے جائیں گے پاسپورٹ تاخیر کا مسئلہ ختم ہو جائے گا، سکیورٹی انک،لیمینیٹس، اسپیئرپارٹس کی خریداری میں غیر معمولی تاخیرکا سامنا ہے، جنوری سے 20 پرنٹرز اور 20 لیمینیٹرز کی خریداری کا عمل شروع کیا، پرنٹرزاورلیمینیٹرزکی تیاری میں 8 سے9 ماہ لگتےہیں، رواں ماہ میں یہ فراہمی متوقع ہے۔
وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں بتایا کہ پاسپورٹ کے لیے موصول ہونے والی روزانہ درخواستوں کی تعداد 45 سے 50 ہزار ہے جب کہ پاسپورٹ پروڈکشن سہولت روزانہ صرف 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ فراہم کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ جمع ہو رہا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق 6 ڈیسک ٹاپ پرنٹرز اور2 ای پاسپورٹ مشینیوں کا آرڈرجولائی میں دیا ہے جن فراہمی بھی رواں ماہ میں متوقع ہے جب کہ وزارت خزانہ نے دونوں خریداریوں کے لیے مطلوبہ فنڈز مختص یاجاری نہیں کیے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کے حامی لولا داسلوا برازیل کے صدر کیسے بنے؟
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:مبصرین کا خیال ہے کہ لولا داسلوا اس عرصے کے دوران
نومبر
گوگل جیمنائی کے ذریعے تصاویر ایڈٹ کرنا ممکن
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے
مئی
غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں امریکی حکام کا سلسلہ وار استعفیٰ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ مریم حسنین، جو
جولائی
باکو اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں نئے معاہدے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کا عوامی جمہوریہ چین
مئی
حملے کے خوف سے صہیونی دماغی مشکلات کا شکار : عبرانی میڈیا
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے تسلیم کیا کہ اگر کوئی چیز آفت
اگست
شکاگو سٹی کونسل میں بھی غزہ کی حمایت
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: امریکہ کی ریاست الینوائے میں شکاگو سٹی کونسل نے ایک
فروری
پاکستان کا 450 کلو میٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی
مئی
نیتن یاہو نے اسرائیلی قیدیوں کو موت کی سزا سنائی
?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی جنرل اور اس حکومت کی فوج میں فوجی شکایات کے
ستمبر