?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کو عدالتی اختیار پر پارلیمان کا تجاوز قرار دے دیا۔’ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ 2023 سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے تحریری جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کرایا۔
اپنے جواب میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون بنا کر عدالتی اختیار پر تجاوز کیا، یہ قانون آئینی اصول کی خلاف ورزی ہے۔
جواب میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 191 کے تحت سپریم کورٹ کے پاس رولز میں ترمیم کے خصوصی اختیارات ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کے سیکشنز 2، 4 اور 6 بینچز کی تشکیل سے متعلق ہیں۔
عابد زبیری نے کہا کہ قانون کے سیکشن 2، 4 اور 6 آۡئین کے آرٹیکل 191 کے تحت سپریم کورٹ کے اختیارات پر تجاوز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئینی اختیارات کی تقسیم کا اصول پارلیمنٹ کو عدالتی اختیارات پر تجاوز سے منع کرتا ہے، آرٹیکل 191 کو الگ نہیں آئین کے عدلیہ سے متعلق دیگر آرٹیکلز کے ساتھ پڑھا جائے۔
صدر سپریم کورٹ عابد زبیری نے تحریری جواب میں ملکی و غیر ملکی عدالتی فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات سے متعلق منظورہ کردہ ’سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023‘ کے خلاف دائر درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستوں میں پارلیمنٹ سے منظور ترامیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
عدالت عظمیٰ میں ایکٹ منظوری کے خلاف 4 درخواستیں دائر کی گئیں ہیں، 2 درخواستیں وکلا اور 2 درخواستیں شہریوں کی جانب سے دائر کی گئیں۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا کہ پارلیمان کو سپریم کورٹ کے معاملات میں مداخلت کا کوئی آئینی اختیار نہیں، سپریم کورٹ کے رولز 1980 میں بنے تھے، آرٹیکل 183/3 کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا گیا تو ایکٹ کے تحت بھی حق نہیں دیا جا سکتا۔
خیال رہے کہ 28 مارچ کو وفاقی کابینہ کی جانب سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری دی گئی تھی، جس کے بعد 29 مارچ کو قومی اسمبلی سے متعدد ترامیم کے بعد منظور کرلیا گیا تھا۔
قومی اسمبلی سے 29مارچ کو مذکورہ بل وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا تھا جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا تھا
بل کی منظوری کے وقت حزب اختلاف اور حکومتی اراکین نے اس بل کی بھرپور حمایت کی تھی تاہم چند آزاد اراکین نے اسے عدلیہ پر قدغن قرار دیا تھا۔
سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19 ووٹ آئے تھے جبکہ بل کی شق وار منظوری کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑی اور احتجاج کیا اور شور شرابا کیا تھا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد 30 مارچ کو باقاعدہ توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کردیا تھا۔
تاہم صدر مملکت نے 8 اپریل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 اختیارات سے باہر قرار دیتے ہوئے نظرثانی کے لیے واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا تھا۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا تھا کہ مذکورہ بل قانونی طور پر مصنوعی اور ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے لہٰذا بل کی درستی کے بارے میں جانچ پڑتال کے لیے دوبارہ غور کرنا چاہیے، اس لیے واپس کرنا مناسب ہے۔
صدر مملکت کی جانب سے مذکورہ بل واپس بھیجے جانے کے بعد 10 اپریل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اسے دوبارہ منظور کرلیا گیا تھا۔
بعدازاں 21 اپریل کو صدر سے دوبارہ منظوری کی آئینی مدت گزرنے پر یہ بل از خود منظور ہوکر قانون کی شکل اختیار کرگیا تھا اور بل منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن نے اہم ادویات کی کمی کے بارے میں خبردار کیا
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:جرمن اخبار ڈائی ویلٹ کے مطابق جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن کے
مئی
اسپین کے 200 ٹیکسی ڈرائیوروں کا غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اسپین کے مشرقی علاقے بارسلونا میں 200 کے قریب ٹیکسی
جولائی
برطانویوں کے لیے بغیر خوراک اور گرم گھر کا موسم سرما آنے والا ہے:لندن کے میئر
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:لندن کے میئر نے متنبہ کیا کہ برطانوی شہری اس موسم
اگست
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی کھیپ پاکستان پہنچے گی
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور بڑی
جولائی
نوشین شاہ نے اپنے مداحوں سے کیا اپیل کی ہے؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے مداحوں
جون
ہم چین روس تعلقات کو نہیں روک سکتے:امریکی انٹیلی جنس
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے قومی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے ایک تقریر میں
مئی
غزہ چاروں طرف سے صیہونی وحشی پن کا شکار
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق غزہ کی پٹی
اکتوبر
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد ایک ساتھ پہلی بار گیم شو میں شرکت
?️ 12 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی
مارچ