?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں ٹی ایل پی کے کارکنان ہفتے کے روز دارالحکومت کی جانب مارچ کرتے ہوئے روانہ ہوئے۔
ٹی ایل پی نے اپنے مظاہروں کا آغاز جمعرات کو لاہور سے کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے تک مارچ کرے گی، تاکہ غزہ میں 2 سالہ جنگ کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے صحافیوں نے رپورٹ کیاکہ یہ مظاہرے جمعے کو اس وقت پرتشدد ہوگئے تھے، جب پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس فائر کیے، جب کہ مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا تھا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی اقدامات اور ٹریفک پابندیوں کے باعث سرگرمیاں مسلسل دوسرے روز بھی متاثر رہیں، حکام نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی اور اہم سڑکیں بند کر دیں، دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پر مظاہرین کی آمد کے پیشِ نظر شپنگ کنٹینرز بطور رکاوٹ رکھے جا رہے تھے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ’دارالحکومت میں ہر قسم کی بھاری گاڑیوں کا داخلہ اگلے احکامات تک معطل رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فیض آباد کے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کے باعث ٹریفک میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، اور شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں تاکہ مشکلات سے بچ سکیں۔
کمیٹی چوک، لیاقت باغ موڑ، ڈی اے وی کالج چوک، ایم ایچ چوک، اور ناز سنیما سمیت اہم چوراہے بند کر دیے گئے ہیں، صدر کے علاقے میں حیدر روڈ، سوزوکی اسٹینڈ اور مری چوک بھی بند رہے، جب کہ کچہری چوک جانے والے راستے ناقابلِ رسائی رہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوان پل اور نیو گلزار قائد پر جزوی ٹریفک بحال ہو گئی ہے، مگر چکری، تھالیاں، برہما، اور مندرہ جیسے بڑے انٹرچینجز بدستور بند ہیں، جس سے راولپنڈی کی اہم شاہراہوں پر رسائی منقطع ہو گئی ہے، یہی صورتحال دیہی داخلی راستوں پر بھی رہی، جہاں ڈھوک تلا موڑ، میسہ کسوال، بائی خان پل، اور جی ٹی روڈ نزد گوجر خان بند رہے۔
ادھر موٹروے حکام کے مطابق ایم-1 صرف پشاور کی سمت میں کھلی ہے، جب کہ ایم-2 راولپنڈی اور لاہور دونوں سمتوں میں بند ہے۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ جمعے کی جھڑپوں میں 50 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، جب کہ ٹی ایل پی کے بعض کارکنوں کی ہلاکت کے دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ مظاہرے دراصل اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کے لیے منظم کیے گئے تھے، جس کی پاکستان نے حمایت کی، تاہم اب یہ فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
ٹی ایل پی کے سینئر رہنما علامہ محمد عرفان نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ہمارے کوئی اور مطالبات نہیں ہیں، سوائے اس کے کہ ہم غزہ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ ہم کب اسلام آباد پہنچیں گے، مگر حکومت ہمارے ساتھ ظلم کر رہی ہے۔ ہم حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہے۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے جمعرات کو عہد کیا تھا کہ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ اسلام آباد میں کسی بھی انتہا پسند سرگرمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، جو معاہدہ حماس اور فلسطین کے لیے قابلِ قبول ہے، وہ آپ کے لیے کیوں قابلِ قبول نہیں؟
اسرائیل نے جمعے کے روز دوپہر کے قریب جنگ بندی کا اعلان کیا اور اپنی فوجوں کو واپس بلانا شروع کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
محمود عیسیٰ کا اسرائیلی جیلوں میں قید تنہائی کا ریکارڈ
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: محمود موسی عیسیٰ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے
جنوری
نیٹو اجلاس؛ جیت کا معاہدہ یا یوکرین جبری دباؤ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: دوسری جنگ عظیم کے بعد کے پہلے دنوں میں اور یورپ
جولائی
اسرائیل کو ہیگ کے ججوں کو دھمکیاں دینے کا کوئی حق نہیں ہے : بریل
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے تل
مئی
مغربی میڈیا: زیلنسکی نے اسٹریٹجک غلطی کی ہے
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: جیسا کہ کیف اور یوکرائن کے دیگر شہروں میں مظاہرے
جولائی
متاثرین سیلاب کو بجلی کے بل بھیجنا مناسب نہیں، آئی ایم ایف صورتحال کو سمجھ گیا، وزیر خزانہ
?️ 14 ستمبر 2025کمالیہ: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
ستمبر
موساد کی صیہونی سفارتکاروں کو واٹس ایپ گروپوں میں شامل نہ ہونے کی وارننگ
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں:موساد نے صیہونی سفارتکاروں کو واٹس ایپ گروپوں میں شامل نہ
اکتوبر
افغانستان میں حالات ٹھیک ہونے تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، علی امین گنڈا پور
?️ 24 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہے کہ
ستمبر
روسی نائب وزیر خارجہ کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا اعتراف، یوکرین جنگ پر ممکنہ حل کی تلاش جاری
?️ 22 نومبر 2025 روسی نائب وزیر خارجہ کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت
نومبر