ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، عمران خان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔

لاہور پریس کلب کی نومنتخب گورننگ باڈی اور سینئیر صحافیوں کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت سے زیادہ پیچھے بیٹھے لوگوں کا الیکشن کے لیے راضی ہونا ضروری ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے اور اگر آئندہ عام انتخابات میں کوئی پولیٹکل انجینئرنگ کی گئی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ مشرقی پاکستان میں سب سے بڑی جماعت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہا۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف ڈرائنگ روم کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس ملک پر بڑا ظلم کیا اور ہم دیوالیہ کے قریب کھڑے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) قمر باجوہ سے ہماری حکومت کے اچھے تعلقات رہے مگر ان کے نزدیک سیاست دانوں کی کرپشن بے معنیٰ تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں ترمیم کر کے 11 سو ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ختم کر دیے گئے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مفادات بیرون ملک ہیں جب دونوں خاندانوں کے مفادات پاکستان سے نہیں ہیں تو ان سے میثاق معیشت کیسے کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں 5فیصد دیوالیہ کا خطرہ تھا جو اب 90فیصد ہو چکا ہے،ملک پر قبضہ گروپ کا راج اور جنگل کا قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی قائم کیے بغیر پاکستان کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ عمران خان نے نے کہا ملک میں استحکام کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات خراب نہیں تھے لیکن آخر میں آکر قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حسین حقانی پیسے پاکستان سے لے رہے تھے لیکن وہاں لابنگ حکومت کے خلاف کر رہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان سے بات چیت نہ کی گئی تو ملک میں دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہوسکتا ہے، مزید کہا کہ جس طرح میڈیا میرے دور میں مہنگائی پر بولتا تھا آج وہ میڈیا خاموش ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی افسرون نے افغانستان میں قتل کے شواہد چھپائے

?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: سبرطانوی وزارت دفاع کی جانب سے سپریم کورٹ کو فراہم

ہم فلسطین کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں:الجزائری عہدہ دار

?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:الجزائر کی قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے اسپیکر نے فلسطینیوں میں اتحاد

امریکی شہریوں کو حراست میں لینے والے ممالک کو سزا دینے کا ٹرمپ کا حکم

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا

بائیڈن ایک بار پھر سعودی عرب کے لیے اپنی لائن پیچھے ہٹے

?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:        جرنل وال سٹریٹ نے خبر دی ہے

اسرائیل کی ممکنہ جنگ کی تیاری؛ 400000 ریزرو فوجیوں کی بھرتی کا امکان  

?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بنیامین نیتن یاہو

دنیا میں فلسطینی حامیوں کی توسیع سے صیہونی حکومت پریشان

?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:امقبوضہ یروشلم میں آرتھوڈوکس چرچ کے آرچ بشپ نے عرب نیوز

حماس: صیہونیوں کی سمت میں ہونے والا دھماکہ ایک سخت پیغام تھا

?️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صہیونی فوجیوں کے

آئی ایم ایف بورڈ نے 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں

?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے 29 اپریل تک اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے