ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس گوشوارے کا آسان اور اردو میں ہونا خوش آئند امر ہے، گوشوارے بھرنے کے عمل میں مدد کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جائے، ڈیجیٹل-انوائسنگ کا بھی اردو میں اجرا کیا جائے، ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے۔

سرکاری پی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹائیزیشن، مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام کے اطلاق اور دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی تمام اصلاحات کی شفافیت کے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، عوام کی سہولت کے لیے ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل، مختصر اور مرکزی ڈیٹابیس سے منسلک کرکے آسان ترین بنا دیا گیا ہے، نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹیکس گوشواروں (ریٹرنز) کی آسانی کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے ذیادہ لوگ نئے نظام کے تحت گوشوارے جمع کروائیں، ٹیکس نظام کی اصلاحات کے مثبت ثمرات وزیرِ خزانہ، معاشی ٹیم، چیئرمین ایف بی آر اور ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں ٹیکس بیس کا اضافہ اور غریب آدمی پر ٹیکس کے بوجھ میں مزید کمی شامل ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس اسیسمنٹ کے نظام کا اطلاق بڑی کامیابی ہے، ایف بی آر کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل-انوائسنگ کے نظام میں شمولیت کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو خصوصی سہولت فراہم کی جائے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن، مصنوعی ذہانت (اے آئی ) پر مبنی نظام کے اطلاق اور دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، عطااللہ تارڑ، علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو ڈیجیٹل انوائسنگ، ای بلٹی، ٹیکس گوشواروں کو آسان بنانے، مصنوعی ذہانت پر مبنی اسیسمنٹ سسٹم، سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے قیام اور کارگو ٹریکنگ سسٹم پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو ایف بی آر کے کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ کے قیام کی پیش رفت کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کے لیے بِڈنگ جلد مکمل کرکے ستمبر تک اسے مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا، اس سے نہ صرف مرکزی ڈیٹا میسر ہوگا بلکہ فیصلہ سازی میں بھی آسانی ہوگی۔

اجلاس کو مصنوعی ذہانت پر مبنی اسیسمنٹ نظام پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ بحری جہازوں کی آمد سے پہلے تاجروں کو پیشگی گڈز ڈیکلریشن بھرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت اپ-فرنٹ ڈیوٹیز اور ٹیکسز پر مکمل چھوٹ دی جائے گی، اس نظام کے اطلاق سے پیشگی گڈز ڈیکلریشن 3 فیصد سے بڑھ کر 95 فیصد سے زائد ہونے کی توقع ہے، اس طرح ایڈوانس گڈز ڈیکلریشن والے کنٹینروں کو بحری جہاز سے سیدھا فیکٹری پہنچنے کی سہولت میسر ہوگی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے تمام چھوٹے اور بڑے کاروبار خرید و فروخت کے وقت ایف بی آر کے آن لائن نظام کے ذریعے رسید کا اجرا یقینی بنائیں گے، اس نظام کے تحت آئندہ چند ماہ میں 20 ہزار کے قریب کاروبار نظام کے ساتھ منسلک ہو جائیں گے، صرف ایک ماہ کے دوران اس نظام کے تحت 11 ارب 60 کروڑ روپے کی 8 ہزار انوائسز کا اجرا ہوا۔

اس نظام میں ٹیکس دہندگان کا پورٹل اور نگرانی کا ڈیش بورڈ شامل ہیں، پرال (پی آر اے ایل) کے تحت نظام سے منسلک ہونے کی سہولت بغیر کسی لاگت کے مفت فراہم کی جارہی ہے، تاجروں کی اس نظام کے حوالے سے تربیت یقینی بنائی جارہی ہے، اس نظام کے مکمل اطلاق کے بعد تاجروں کو سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی، کیوں کہ ہر خرید و فروخت خودکار طریقے سے نظام میں ریکارڈ ہورہی ہوگی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر رائج نظام سے ہم آہنگ 8 ہندسوں پر مبنی مخصوص HS کوڈ فیک اور فلائنگ انوائسنگ کا خاتمہ کرے گا، ڈیجیٹل انوائسنگ کے ذریعے سیلز ٹیکس نظام کی کارکردگی کو جانچنا مزید سہل ہوگا۔

اجلاس کو کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای-بلٹی کے نظام پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ اس نظام کے تحت اشیا کی آمدورفت کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور ان اشیا پر ٹیکس ادائیگی کی نگرانی ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت سے اسیسمنٹ ممکن ہوگی، جس سے ٹیکس انفورسمنٹ مزید مؤثر اور بہتر ہوگی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نظام کے پاکستان میں اطلاق اور بین الاقوامی معیار یقینی بنانے کے لیے ترکیہ سے اس حوالے سے معاونت لی جارہی ہے، حال ہی میں وزیرِ اعظم کے دورہ آذربائیجان میں ترکیہ کے صدر سے گفتگو کے بعد ترک وفد پاکستان پہنچ گیا، اور اس نظام کی پاکستان میں جلد تشکیل و اجرا کے لیے وفد کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی قابض عراق میں رہنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ عراقی حزب اللہ کا بیان

?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: عراقی حزب اللہ بٹالین کے ایک سکیورٹی اہلکار نے اس

صہیونیوں کا ایک بار پھر صحافی حملہ

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:مغربی کنارے پر صہیونی فوج کے حملے کے دوران ایک اور

شام کے تنازعہ کے تناظر میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ ٔ ماسکو

?️ 8 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب میڈیا نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس ہفتے کے آخر

پوپ فرانسس کی غزا کے عوام کی حمایت پر صیہونی سیخ پا

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے پوپ فرانسس کی جانب سے غزا کے عوام

2023 یورپی شہریوں کے لیے اچھا سال کیوں نہیں ہوگا؟

?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:      گزشتہ فروری میں روس یوکرین جنگ کے آغاز

مظلوم یمنی عوام کی آواز دنیا تک پہنچنی چاہیے:یمنی وزیر خارجہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف نےاس ملک میں انسانی حقوق

شہباز گل نے یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا

?️ 31 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی سیاسی امور شہبازگل نے اسٹیٹ بینک بل

اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت پسند انسان کیلئے مشکل ہے، گورنر پنجاب

?️ 13 جنوری 2023لاہور:(سچ خبریں) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسمبلی عوام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے