وہ دن دور نہیں جب پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہوگا: وزیر اعظم

وزیر اعظم کا اسکولوں کے نصاب کی نگرانی خود کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے عید الاضحی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے  کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا اور پوری پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ کی اطاعت اور حضرت اسمٰعیلؑ کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے، آج کے دن ان عظیم شخصیتوں نے اطاعت اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی، یہ عمل اﷲ تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اسے قیامت تک اُمتِ محمدیﷺ کے لیے عبادت کی حیثیت سے لازم قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا جذبہ ہے، دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو، قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنی خواہشات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے قربان کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اُجاگر کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے جو اْسے بڑی سے بڑی مشکل صورتحال میں بھی راہِ راست سے بھٹکنے نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ جذبہ تھا جس کے تحت پاکستانی قوم نے کورونا وائرس جیسی عالمگیر وبا سے حفاظت بڑی دانشمندی، قومی حکمت عملی اور حوصلے سے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز معاشی لحاظ سے جن مشکل حالات سے دوچار تھا اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب وہ حالات تبدیل ہو رہے ہیں، ہماری معیشت درست سمت پر آچکی ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں، جبکہ مختلف اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا اور پوری پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہوگا۔

مشہور خبریں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے مسلم لیگ پر پابندی کی شدید مذمت

?️ 28 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

اسماعیل ہنیہ کا دنیا کے آزاد لوگوں کے نام آخری پیغام

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے

بپی لہری نے اپنی  صحت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

?️ 22 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری نے اپنی صحت

سعودی اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں:  میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے

فلسطینی مزاحمتی تحریک کی صیہونی جیلوں میں قید مجاہدین کے آزادی سے متعلق حکمت عملی

?️ 5 جولائی 2021فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ صیہونی

نیتن یاہو کی کابینہ اپنی بقا کے لیے جنگ کو ضروری سمجھتی ہے: اسلامی جہاد

?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونی

فلسطین میں قتل عام پر کبھی نہیں بولے، پہلگام پر افسوس کر رہے ہیں، مشی خان کی شوبز شخصیات پر تنقید

?️ 26 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے

امریکہ اور مغرب، شامی عوام کے لیے رونے کا ڈراما کرتے ہیں

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:  محکمہ خارجہ کے ایک ذریعے نے امریکہ اور مغرب کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے