وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سیویل کانفرنس کے موقع پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں،

?️

سیویل: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (ایف ایف ڈی فور) کے موقع پر مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کا مقصد ترقیاتی مالیات، تجارت، ماحولیاتی استحکام اور ادارہ جاتی اصلاحات جیسے شعبوں میں پاکستان کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

وزیر خزانہ نہ صرف کانفرنس کے مرکزی اجلاسوں بلکہ مختلف ضمنی نشستوں، پالیسی مکالموں اور شراکتی گول میز مباحثوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔دو طرفہ ملاقاتوں کے سلسلہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیدرلینڈز کے وزیر خزانہ ایلکو ہائینن سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔

اس دوران تجارت، ترقیاتی تعاون، موسمیاتی لچک اور ادارہ جاتی صلاحیت سازی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے زراعت میں جدید ٹیکنالوجی، آبی وسائل کے انتظام اور سرکاری خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے شعبوں میں نیدرلینڈز مہارت سے استفادہ کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان کو مختلف شعبوں میں جاری مالی و تکنیکی معاونت، خصوصاً پبلک فنانشل مینجمنٹ، ایس ایم ای ترقی، قابل تجدید توانائی اور ماحولیاتی زراعت کے فروغ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

نیدر لینڈز کے وزیر نے پاکستان کی اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعادہ کیا اور پالیسی تسلسل، شفافیت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر زور دیا۔وزیر خزانہ نے دورہ کے دوران عالمی بینک کے سینئر مینجنگ ڈائریکٹر ایکسل وان ٹراٹسنبرگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا اور آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کے کامیاب جائزے اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت جاری اصلاحات سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے قومی گرین ٹیکسانومی کے اجراء کا بھی ذکر کیا جو عالمی بینک کی معاونت سے تیار کی گئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان آئندہ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی منظوری کا خیرمقدم کیا جس میں بچوں میں غذائی قلت، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ، مالی وسائل میں وسعت، کاربن میں کمی اور نجی سرمایہ کاری جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

انہوں نے اس فریم ورک پر موثر عملدرآمد اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے عالمی بینک کے ساتھ قریبی اشتراک عمل کے عزم کا اعادہ کیا۔دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (آئی ایف اے ڈی) کے صدر الوارو لاریو سے بھی ملاقات کی جو دیہی ترقی اور خوراک کے نظام کی اصلاح پر کام کرنے والا اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور آئی ایف اے ڈی کے دیرینہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جن کے تحت اب تک 29 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں جن سے تقریباً 28 لاکھ دیہی گھرانے مستفید ہوئے۔وزیر خزانہ نے پاکستان میں آئی ایف اے ڈی کے تعاون سے جاری 6 منصوبوں کا بھی ذکر کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں پالیسی معاونت، پیشہ ورانہ تربیت، کمیونٹی انفراسٹرکچر، مالی رسائی، ماحولیاتی زراعت، ویلیو چین ڈویلپمنٹ اور موسمیاتی دھچکوں کے خلاف مزاحمت جیسے منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے سیکریٹری جنرل جان ڈینٹن سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر تجارت میں سہولت، ایس ایم ای ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کی معیشت کی تبدیلی میں آئی سی سی کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔ان ملاقاتوں کے دوران نجی شعبے کی شمولیت، عالمی بہترین طریقہ کار اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کی بہتری جیسے پہلوئوں پر بھی زور دیا گیا تاکہ پاکستان میں پائیدار اور جامع ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔یہ دوطرفہ ملاقاتیں پاکستان کے عالمی ترقیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ اقتصادی اصلاحات، ترقیاتی مالیات اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹک ٹاک فحاشی پھیلانے کا سبب، پابندی عائد کی جائے، پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع

?️ 16 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ

سردی غزہ کے بچوں کے لیےایک بڑی تباہی 

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کے

وزیر اعظم نے احسان مانی کی خدمات کا شکریہ ادا کیا

?️ 28 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹ کے لیے بطور

فلسطینی بچوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی خطرناک

امریکہ تباہ ہو رہا ہے:ٹرمپ

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے معیشت پر بات کرتے ہوئےکورونا وبا

عدالتوں کو اپنی غلطیوں کے نتیجے میں ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرنا چاہیے

?️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ عدالت

روسی ویکسین کی پہلی کھیپ جلد پاکستان پہنچے گی

?️ 18 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے ،

وفاقی کابینہ اجلاس، 5 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کردیے، وزیراعظم

?️ 10 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 5

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے