?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں ،بارشوں ،سیلابی صورتحال اور نئے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے ملکی سطح پر گرینڈ ڈائیلاگ شروع کرنے کافیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے جلد ایک اعلیٰ سطح کی سیاسی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ان معاملات پر پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کرکے حکمت عملی مرتب کرے گی۔
ن لیگ کے اہم ذرائع نے بتایا کہ لیگی قیادت نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں،سیلاب اور دیگر صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی ،اس مشاورت کے حوالے سے معلوم ہوا یے کہ موسمیاتی تبدیلی اور اس سے پیدا یونے والے حالات و مشکلات کو قومی ایشو کے طور پر سامنے لایا جائے گا۔ن لیگ ایک سیاسی کمیٹی جلد تشکیل دے رہی ہے ،مشاورت کی روشنی میں آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی۔
اس معاملے ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں ارکان اسمبلی اور آبی وماحولیاتی و موسمیاتی ماہرہن سمیت دیگر شامل کیے جائیں،جو نئے ڈیمز کی تعمیر اور موسمی و ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پالیسی و منصوبہ بندی کرے۔ان تجاویز کو روشنی میں اتفاق رائے کے بعد ٹاسک فورس تشکیل دی جاسکتی ہے جس میں وفاق،صوبوں،ماہرین اور دیگر شامل کیے جائیں گے جو نئے ڈیمز کی فوری تعمیر کے حوالے سے اقدام کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر صوبائی حکومتوں سے بھی مشاورت کرے گی۔ان تجاویز کی روشنی میں اتفاق رائے کے بعد ٹاسک فورس تشکیل دی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ملک میں فوری چھوٹے،درمیانی اور بڑے ڈیمز تعمیر کرنے کا ارادہ کررہی ہے۔اس حوالے سے فنڈز کے انتظامات کے لیے اپنے وسائل سمیت متعلقہ عالمی مالیاتی اداروں سے رجوع کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت کی پالیسی ہے کہ نئے ڈیمز کی تعمیر اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مشکلات سے بچاؤ کے لیے پالیسی سمیت تمام منصوبے قومی اتفاق رائے سے بنیں۔ اس حوالے سے تمام تجاویز اور مشاورت کے بعد وفاقی حکومت جلد اقدام اور پالیسی پر عمل کرے گی۔فی الحال یہ تجاویز و مشاورت ن لیگ کی مشاورت میں شامل ہیں۔وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے بتایا کہ ملک میں پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے نئے ڈیمز وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم شہباز شریف صوبائی حکومتوں سے پہلے مشاورت کرچکے ہیں،وفاقی حکومت نئے ڈیموں کی تعمیر قومی اتفاق رائے سے کرے گی،کوئی متنازع آبی منصوبہ نہیں بنایا جائے گا،آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس کا اعلیٰ وفد کی خلیل الحیہ کی سربراہی میں قاہرہ روانہ
?️ 16 اگست 2026سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد اپنے
اگست
ہزاروں یمنی بیماروں کی حالت زار
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے منیجر خالد الشیف نے
جولائی
ضمنی انتخابات میں ووٹرزٹرن آؤٹ کی رپورٹ جاری
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن
نومبر
الجزائر کا ریکارڈ فوجی بجٹ اور پانچویں نسل کے جنگی جہازوں کی خریداری
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: الجزائر کی حکومت نے خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے درمیان
اکتوبر
حکومت پاکستان کا روس سے تیل کی خریداری پر غور
?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش
جون
مسلم لیگ (ن) بڑے ہجوم اور گل پاشی کے ساتھ اپنے سربراہ کے استقبال کیلئے تیار
?️ 20 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی کارکنان کو جمع اور متحرک
اکتوبر
امریکہ سے معاہدہ ختم، جواب دریائے سرخ میں دیا جائے گا؛انصاراللہ کا اعلان
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے
جون
پاکستان نے عالمی قوانین کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے، حریت کانفرنس
?️ 10 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی