?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے ہے کہ وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ان کو اعلیٰ تعلیم سے متعلق اجلاس میں بریف کیا گیا کہ آٹھویں، نویں اور دسویں جماعتوں کے نصاب میں سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات شامل کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری، شفقت محمود، معاونِ خصوصی شہباز گِل اور چیئرمین وزیرِ اعظم ٹاسک فورس سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن شریک ہوئے۔
اجلاس کو سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی کے قیام پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ یونیورسٹی وفاقی اور پنجاب حکومت مشترکہ طور پر قائم کریں گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ انجینئرنگ یونیورسٹی کے لیے آدھی رقم اور زمین حکومتِ پنجاب مہیا کرے گی۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آٹھویں، نویں اور دسویں جماعتوں کے نئے نصاب کا اجراء جلد کر دیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے پہلو پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
خلیج فارس کے عرب ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں:سی این این
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:امریکی نیوز چینل نے خلیج فارس کی جنوبی سرحد کے عربوں
اگست
تمام عراقی فلسطین کی حمایت کرتے ہیں:عراقی وزیر داخلہ
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:عراقی وزیر داخلہ نے فلسطینی عہدیدار سے ملاقات کے دوران اس
اپریل
حیفا پر حملے میں حزب اللہ کی حکمت عملی؛ آگ کے خلاف آگ
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع حیفا پر حزب اللہ
اکتوبر
شمال مشرقی شام میں داعشی قیدیوں کی بغاوت
?️ 30 جنوری 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہاس ملک کے شمال مشرق
جنوری
ٹرمپ کی پالیسیاں؛معاشی بحران اور جغرافیائی خطرات
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی سیاسی تجزیہ کار اور نجاح محمد علی نے ٹرمپ
اپریل
قحط اور غذائی قلت کے باعث فلسطینی بچوں کی شہادت
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صہیونی فوج کے ہمہ گیر
فروری
پیوٹن کا ایران کے بارے میں اہم بیان
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی صدر نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ بہت
اکتوبر
کیا شیخ رشید استعفی دے رہے ہیں
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے
مئی