?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کراچی کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے موبائل فون ایسی جگہ پر رکھیں جہاں سے وہ چوری نہ ہو سکیں، اس بیان کے بعد کافی تعداد میں میمز بنائی گئیں۔
نشتر پارک میں چہلم کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو اپنے موبائل فون سامنے والی جیب میں نہیں رکھنے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اپنے موبائل فون ایسی جگہ رکھیں جہاں سے وہ چوری نہ ہوسکیں، دوسرا مشورہ یہ دیا کہ اپنے فون خفیہ جیبوں میں رکھیں۔
نگران صوبائی وزیر کے بیان نے سوشل میڈیا پر صارفین کے غم و غصے کو جنم دیا، ان پر تنقید کی گئی اور متعدد صارفین نے اس تجویز کو مضحکہ خیز قرار دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک صارف جنید رضا زیدی نے ٹوئٹ کی کہ وہ اپنے درزی کے پاس گئے اور ان سے کہا کہ میرے 11 ٹراؤزر میں سے ہر ایک میں اندرونی جیب لگا دو، مزید کہا کہ ’نگران سیٹ اپ کے لیے ایسے ہی لوگ موزوں ہیں۔‘
ایک اور صارف نے ٹوئٹ کی کہ ’اسٹریٹ کرمنل اپنا کام کرر ہے ہیں، آپ اپنے موبائل فون کے ساتھ کیوں گھوم رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اپنی شلوار میں دوبارہ جیبیں لگوائیں۔
ملک عصمت نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’لٹیرے بھی اس بیان کو دیکھ کراچی رہے ہوں گے اور اب وہ اندرونی جیبوں کی بھی تلاشی لیں گے‘
صوبائی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں، بہت سے معاملات میں ڈاک معمولی مزاحمت پر بھی شہریوں کو گولی مار دیتے ہیں۔
ایک اور صارف نے ٹوئٹ کی کہ ’اسٹریٹ کرمنل اپنا کام کرر ہے ہیں، آپ اپنے موبائل فون کے ساتھ کیوں گھوم رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اپنی شلوار میں دوبارہ جیبیں لگوائیں۔


مشہور خبریں۔
لاکھوں یمنیوں کا "ایران کو مبارک ہو” کے عنوان سے مارچ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: "ایران کو مبارکباد اور فتح تک غزہ کے ساتھ کھڑے
جون
جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود جج کا تقرر نہ کرنے پر اٹارنی جنرل عدالت طلب
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے باوجود سینئر وکیل طارق
مئی
پی ٹی آئی پر پابندی سیاسی اور تاریخی غلطی ہوگی، شاہ محمود قریشی
?️ 1 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین
دسمبر
راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا
?️ 12 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ
اگست
حرمین شریفین صہیونیوں کے لیے حلال، فلسطینیوں کے لیے حرام!
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:تل ابیب میں واقع "بنی براک” کے علاقے میں شہید "ضیا
اپریل
اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار
?️ 15 اکتوبر 2025اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا
اکتوبر
کرینہ کپور کی ماہانہ آمدنی کتنی ہے؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: کرینہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ
ستمبر
پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے:آرمی چیف
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
اگست