?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جماعت سینیٹ کےالیکشن سےخوش نہیں ہے ، سینیٹ کے الیکشن میں جوہوا اس کی ناکامی الیکشن کمیشن کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سےبڑی جماعت ہے اسے الیکشن کمیشن پرکوئی اعتماد نہیں ، اگر ملک کی دوسری سیاسی جماعتوں سے پوچھاجائےتو ان کوبھی الیکشن کمیشن پرتحفظات ہیں اور کوئی بھی جماعت سینیٹ کےالیکشن سےخوش نہیں ہے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ سینیٹ کےالیکشن میں جوہوااس کی ناکامی الیکشن کمیشن کی ہے ، تمام معاملات میں اگر ناکامی ہے تو وہ الیکشن کمیشن کی ہے ، الیکشن کمیشن اپنی ذمے داریاں نہیں نبھا سکا اور ناکام رہا ، سپریم کورٹ نےکہاووٹنگ کاطریقہ بدلنےکیلئے پارلیمنٹ سےرجوع کرناہوگا۔
ان کاکہنا تھا کہ موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن نہیں چل سکتا ، سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں رہا ، اس لیے موجودہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو۔شفقت محمود نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائےپرہماراوفدالیکشن کمیشن گیا ، ہم نےچیف الیکشن کمشنرسےکہاکہ کرپٹ پریکٹس روکنےکاطریقہ کاراپنایاجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمےداری ہےکہ ایسےالیکشن کرائے جوشفافیت پرمبنی ہوں ، لیکن الیکشن کمیشن نےہماری تجویزنہیں مانی ، اس لیے الیکشن کمیشن کومجموعی طورپراستعفیٰ دیناچاہیئے ، چوں کہ الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائرکاکردار ادانہیں کررہاالیکشن کمیشن مستعفی ہوں ، الیکشن کمیشن ایسابنناچاہیےجس پرسب سیاسی جماعتوں کااعتمادہو۔


مشہور خبریں۔
حلیم عادل شیخ پر نا معلوم افراد کا حملہ
?️ 1 اگست 2021نواب شاہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق
اگست
تل ابیب-ابوظہبی روٹ پر موت کی ٹرین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:15ستمبر 2020ء کو واشنگٹن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
مارچ
افغانستان میں کیسی حکومت ہو، فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے: بابر افتخار
?️ 10 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر
جولائی
صہیونی مقبوضہ فلسطین سے کیوں فرار کر رہے ہیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بحرانوں میں اضافے
اگست
آئرلینڈ میں مظاہرے صیہونیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:آئرلینڈ کے دار الحکومت ڈبلن میں مظاہرین نے مظلوم اور بے
اگست
امریکہ کا مطلب ہتھیار
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں فائرنگ اور قتل عام میں تیزی سے اضافے
جون
صیہونی حکومت کی مقبوضہ یروشلم میں آباد کاری کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: صہیونی حکام عالمی برادری کی خاموشی کے سائے میں یہودیوں
دسمبر
غزہ کو صرف رضاکارانہ نقل مکانی کی مدد فراہم کی جانی چاہیے: صہیونی
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: ایٹمر بن گوبر نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا
مئی