?️
پشاور(سچ خبریں) وزیر اعلی محمود خان نے بعض سرکاری محکموں میں نچلی سطح پر بدعنوانیوں کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے اور گورننس کی بہتری کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت مختلف صوبائی محکموں کا اجلاس ہوا جس میں متعلقہ صوبائی وزراء اور انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔
وزیراعلی نے گورننس کی موجودہ صورتحال خصوصا ضم اضلاع کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ صوبائی وزراء اور سیکرٹریوں کو مبینہ طور پر بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں میں ملوث سرکاری افسران اور اہلکاروں کی لسٹیں فوری مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
محمود خان نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹانے کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ منفی شہرت کے حامل تمام ضلعی سربراہان اور دیگر تمام اہلکاروں کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹایا جائے، مبینہ طور پر بدعنوانی اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے خفیہ اداروں سے معلومات حاصل کی جائیں۔ سرکاری محکموں میں بدعنوان عناصر کو ملازمتوں سے فی الفور فارغ کرنے کے لئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں۔
وزیر اعلی نے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ وزراء اور سیکرٹریوں کو مکمل اختیار دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی صورت متعلقہ سیکرٹریز کو فارغ کردیا جائے گا، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے سیاسی اثرو رسوخ کو خاطر میں نہ لایا جائے، ہر قسم کا دباؤ میں خود برداشت کروں گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی حملے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: پاکستان
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمائندے "عاصم
جون
اسرائیل اور امریکہ کا سخت ترین دشمن کون ہے؟ ؛صہیونی ذرائع کی زبانی
?️ 18 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی اور مغربی میڈیا کے مطابق، یمن کی عسکری طاقت
مئی
شام کی ایک اور کامیابی
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خزانہ نے اپنے ملک کے برکس اور شنگھائی
جون
نیو میکسیکو میں 4 افراد کے نسل پرستانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں تشویش
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کی ریاست نیو
اگست
یوکرین بحران کا آغاز کرنے والا امریکہ ہے:چین
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ
جنوری
پاکستانی سمیت 37 کمپنیاں امریکا کی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) میزائل اور جوہری سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث
مارچ
اگلے 6 ماہ میں ہمیں اپنے اور یوکرین میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: امریکہ
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے سکریٹری کارلوس ڈیل ٹورو نے بدھ کو کہا
جنوری
روس میں ایک امریکی فوجی کی شرمناک حرکت
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے روسی خاتون سے چوری کے
مئی