?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت سٹی ٹریفک پولیس مری نے سکولوں میں آگاہی مہم مزید تیز کر دی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر کی خصوصی ہدایات پر جاری مہم کا مقصد طلبا کو ٹریفک قوانین، اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے خطرات سے آگاہ کرنا اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس مری کی ٹیموں نے شہر کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا جہاں بچوں کو ٹریفک سے متعلق احتیاطی تدابیر اور محفوظ رویّوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ٹریفک افسران نےبتایا کہ اوور لوڈنگ ایک سنگین مسئلہ ہے جو نہ صرف مہلک حادثات کا سبب بنتا ہے بلکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی باعث بنتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ظلباء کو ہدایت کی گئی کہ اگر وہ کسی ایسی گاڑی میں سفر کرنے لگیں جس میں ضرورت سے زائد مسافر سوار ہوں تو وہ فوراً اس گاڑی میں بیٹھنے سے گریز کریں اور اپنے والدین کو بھی صورتحال سے آگاہ کریں۔
والدین کو مشورہ دیا گیا کہ بچوں کی آمد و رفت کے لیے صرف محفوظ، رجسٹرڈ اور قانون کے مطابق گاڑی کا انتخاب کریں۔ آگاہی سیشن کے دوران تیز رفتاری اور ریس لگانے کے نقصانات پر بھی گفتگو کی گئی۔ ٹریفک اہلکاروں نے واضح کیا کہ اگر کوئی ڈرائیور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرے، تیز رفتاری اختیار کرے یا ریس لگائے تو بچے فوری طور پر قریبی ٹریفک پولیس پوائنٹ یا ٹریفک وارڈن کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔
ترجمان سٹی ٹریفک پولیس مری کے مطابق بچوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین، اساتذہ، ڈرائیورز اور ٹریفک پولیس مشترکہ کوششوں سے ہی محفوظ ٹرانسپورٹ کلچر تشکیل دے سکتے ہیں۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور بچوں کی حفاظت کے لیے ٹریفک پولیس سے تعاون جاری رکھیں۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں گے۔ بلاول بھٹو
?️ 12 اگست 2025حیدرآباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
اگست
کابینہ کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے والی حکومت کی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے سے معذرت
?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے
مارچ
جرمن چانسلر کا غزہ جنگ کے فریقین سے مطالبہ
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: جرمن چانسلر نے غزہ جنگ کے فریقین سے امریکی پیش
جون
مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے: حریت کانفرنس
?️ 29 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے: جرمن
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے یوکرین کے خلاف روس
ستمبر
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ
اکتوبر
صیہونی حکومت کے جرائم کی قیمت بھاری اور تکلیف دہ ہو گی
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس کی عسکری شاخ قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے
اکتوبر
امریکی صدارتی انتخابات؛ بالواسطہ انتخاب کا کیا مطلب ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے والے ہیں اور
اکتوبر