?️
اسلام آباد(سچ خبریں) واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئروزیر اعظم عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہوا ہے، رپورٹ میں مختلف شخصیات کے نام بھی سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق میں وزیراعظم عمران خان بھی بھارت کی جانب سے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر کے استعمال کے نشانے پر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان کے زیراستعمال تھا، اس کے علاوہ نواز حکومت میں یہی سافٹ ویئر حساس اداروں اور سیاست دانوں کےخلاف استعمال ہوا۔
دوسری جانب اسرائیلی سوفٹ ویئر سے بھارتی اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی پر انڈیا میں کھبلی مچ گئی ہے اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سوفٹ ویئر کی مدد سے جاسوسی کے انکشاف پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی اور ٹوئٹ کیا کہ وہ آپ کے فون پر سب کچھ پڑھ رہے ہیں۔
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی نے بھی مودی سرکار کے اقدامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پیگاسس انکشافات نفرت انگیز ہیں،مودی سرکار نے شہریوں کی آئینی آزادی کے حق پرسنگین حملہ کیا ہے۔
ممبئی کی صحافی تنظیم نے بھی مخالفت کرتے ہوئےکہا کہ پیگاسس سوفٹ ویئر صرف حکومتوں کو ہی فروخت کئے جاتے ہیں،حکومت نے سوفٹ ویئر کےاستعمال کا اقراریا انکار نہیں کیا، ہم صحافیوں کےفون کی جاسوسی کرنےکی شدیدمذمت کرتےہیں،معاملے کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیئے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی انکشاف کیا تھا کہ بھارتی حکومت اپنے ہی صحافیوں، سیاسی مخالفین اور سیاست دانوں کی جاسوسی کر رہی ہے اور اس کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ مودی کی پالیسیاں بھارت اور پورے خطے کو شدت پسندی کی طرف لے جا رہی ہیں، مودی کی جاسوسی کی خبر کے حوالے سے مزید تفصیلات آرہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
سی پیک کے متعلق وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 5 اپریل 2021ملتان (سچ خبریں) ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ
اپریل
اسپین میں ہزاروں لوگ فلسطین کی حامیت میں سڑکوں پر
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہفتے کی شام بارسلونا کے مرکز میں تقریباً 70,000 افراد جمع
اکتوبر
آئی فون 14سے متعلق شائقین کے لئے اہم خبر
?️ 29 ستمبر 2021برلن(سچ خبریں) آئی فون14سے متعلق موبائل فونز کے شائقین کے لیے خوش
ستمبر
ہمیشہ قوموں کو نقصان کیسے پہنچاتا ہے؟ وزیر اطلاعات پنجاب کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نظریہ
جولائی
یمن میں اعلی اماراتی کمانڈر ہلاک
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی انقلابیوں نے بیحان شہر کے مضافات میں متحدہ عرب امارات
جنوری
فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں صیہونی نظریہ
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: ایک عرب محقق نے اپنے ایک کالم میں صیہونیت کے
نومبر
آرمی چیف نے عید کہاں گزاری
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے
مئی
امریکہ عراق میں ہم جنس پرستی کو کیوں فروغ دینا چاہتا ہے؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:عراق کے شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے سینئر رکن جبار
جون