وزیر اعظم کی کوششیں کامیاب ہو گئی

مہنگائی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم  عمران خان اپنے بیانات میں بار بار عوام کو مہنگائی کے خلاف صبر سے کام لینے کی تاکید کی ہے اور ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے رہے  کہ مہنگائی میں کمی ہو گی بالآخر مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے گزشتہ ہفتے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی، تاہم اب وفاقی سیکرٹری خزانہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔

وفاقی سیکریٹری خزانہ کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہرکی زیرصدارت منعقدہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.43 فیصد کمی آئی۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں آٹے، چینی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ ملک بھرمیں گندم کے وافر ذخائرموجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم روزانہ کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ حماد اظہر نے ہدایت دی کہ اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر خزانہ حماد اظہر نے اجلاس کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔

شہزاد اکبر نے بنیادی اشیائے خورونوش سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی۔ حکومت بنیادی اشیا سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اڑھائی سالہ حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے۔ مصنوعی منہگائی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیازکارروائی ہوگی۔

کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چینی، آٹا اوردالوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو رمضان میں آٹا، چینی اور دیگراشیاء سستی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے رمضان میں بھرپور ریلیف دینے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

روس اور یوکرائن کے مابین خونریز جنگ کا خطرہ، روس نے یوکرائن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دے دی

?️ 11 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس اور یوکرائن کے مابین خونریز جنگ کا خطرہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران

پاکستان، ترکمانستان نے تاپی گیس پائپ لائن کیلئے مشترکہ عملدرآمد منصوبے پر دستخط کردیے

?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور ترکمانستان نے ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن

سڈنی حملہ موساد کی سازش، کیا مزید جنگی اقدامات کی تیاری ہو رہی ہے؟: عطوان

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے سڈنی میں ہونے والے حملے کا تجزیہ کیا

حزب اللہ کی آگ میں جھلستا تل ابیب ؛ کیا صیہونی آبادکار اپنے گھروں کو واپس آسکیں گے؟ عطوان

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: معروف فلسطینی تجزیہ کار اور رأی الیوم اخبار کے چیف

عمران خان کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار

?️ 13 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق

صیہونیوں پر فلسطینیوں کے شکست‌ناپذیر حوصلے کا خوف طاری

?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت نے ان فلسطینی خاندانوں کو خبردار کیا ہے جن

اسرائیل لبنان میں ہماری سرگرمیوں میں خلل ڈال رہا ہے:یونیفل

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFILکے ترجمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے