?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا ، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں فارما ، فوڈ پراسیسنگ ، آئی ٹی سیکٹر، ای کامرس، ریٹیل سیکٹر، ٹیکسٹائل، سپورٹس اور لاجسٹکس کے شعبوں کے نمائندوں شریک تھے ، ملاقات میں وفاقی وزراء سید نوید قمر، مخدوم مرتضی محمود، مریم اورنگزیب اور متعلقہ اعلی افسران نے بھی شرکت کی ، شرکاء نے کہا کہ حکومت کی پالسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ، بجٹ سے پہلے حکومت کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت خوش آئند ہے۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ برآمدی صنعتوں کے خام مال پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں ، انہوں نے سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ کو سرمایہ کاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایک ہفتے کے اندر تمام مسائل کا سدِ باب کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیاحت، فارما، آئی ٹی، ای کامرس ، بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور زراعت پر ٹاسک فورس بنائی جارہی ہے ، حکومت پاکستان میں ایکپسورٹ کوالٹی کی زرعی اجناس کی پیداوار یقینی بنا رہی ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ پالیسیوں کے تسلسل کی بات ہم نے کی ہے کیوں کہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی فلاح سیاست سے بالاتر ہے۔
علاوہ ازیں حکومت نے نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت قرار دے دی ، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کیوں کہ اس سے ہمارے بیشتر خسارے کم یا ختم ہو جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکی ویٹو، اسرائیل کو مزید جنایات کے لیے ہری جھنڈی
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ
جون
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے تین اہم مقاصد
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:ہفتہ 27 جون کو ایران نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن
جون
سکیورٹی فورسز کی مہمند میں بڑی کارروائی، 45 سے 50 خوارج ہلاک
?️ 16 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) فتنۃ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ
اکتوبر
مرد ایک بیوی کو سنبھال نہیں پاتے، زائد کو کیسے خوش رکھیں گے؟ ثمن انصاری
?️ 26 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان ثمن انصاری کا
مارچ
امریکہ نے افغانستان کی حکمران جماعت کو تسلیم کرنے سے روک دیا: طالبان
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان سے امریکہ
ستمبر
جنگ بند ہوسکتی ہے پر صلح ممکن نہیں:یمنی ماہرین
?️ 8 فروری 2021سچ خبریں:یمنی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے امریکی صدر نے کہا
فروری
وزیر ریلوے کا کراچی روہڑی ٹریک بنانے کا اعلان
?️ 6 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ
جنوری
قبضے کے سلسلہ میں برطانیہ کا دوہرا معیار
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:لندن میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے ایک برطانوی ٹی وی
فروری