وزیر اعظم کی روسی صدر کے ساتھ ملاقات کے شیڈول میں تبدیلی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی اہم ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کر دیا گیا۔وزیر اعظم آج ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج روس کے دارالحکومت ماسکو میں روسی صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی اہم ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بڑھا کر تین گھنٹے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان روس کےدو روزہ سرکاری دورے پر ہیں ۔ گذشتہ رات وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، عمران خان کا طیارہ اب سے کچھ دیر قبل روس کے دارالحکومت لینڈ کر گیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے طیارے کی ماسکو ائیرپورٹ لینڈنگ کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

ماسکو ائیرپورٹ پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، انہیں خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ پاکستانی اور روسی حکام نے ماسکو ائیرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے تاریخی دو روزہ دورہ روس کیلئے بدھ کے روز ماسکو کیلئے روانہ ہوئے۔ دورہ روس کے دوران وزیراعظم عمران خان سے اہم روسی قیادت ملاقاتیں کریں گے۔

روس کے دورے کے دوران وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اسد عمر، حماد اظہر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ صدر پیوٹن اور وزیر اعظم کی ملاقات اس دورہ کا اہم ترین جزو ہوگا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم ماسکو میں روس کی سب سے بڑی مسجد و اسلامک سنٹر کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے اہم روسی قیادت بشمول نائب وزیر اعظم، روسی سرمایہ کار اور تاجر ملاقاتیں کریں گے ۔ صدر پیوٹن سے ملاقات میں وزیر اعظم بین الاقوامی اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات میں روس پاکستان دوطرفہ تعلقات خصوصاً توانائی شعبے پر بات چیت ہوگی۔

اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال بھی زیر غور لائی جائے گی۔ وزیر اعظم کا دورہ، روس اور پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ وزیرِ اعظم عمران خان دو دہائیوں کے بعد پہلے پاکستانی وزیرِ اعظم ہیں جو روس کا دورہ کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عبرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل کے سعودی عرب کو معمول پر لانے اور غزہ جنگ کے حوالے سے پیغام دیا گیا ہے

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہائوم نے صیہونی حکومت کے اسٹریٹجک امور

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، سعودی عرب سے تعلقات کا خیرمقدم

?️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹور زرداری نے ایرانی ہم منصب امیر

امریکہ کی بحیرہ احمر میں مہم جوئی بے سود، اسلحہ خانہ شدید متاثر

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر نیوی نے انکشاف کیا ہے کہ بحیرہ احمر

غزہ کی جنگ اور اندرونی بحران سے اسرائیل تباہ

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید

ٹرمپ کا گرین لینڈ پر قبضے کے مؤقف پر اصرار

?️ 20 جنوری 2026سچ خبریں:گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے کے خلاف مخالفتوں میں

ترکی کی 3,250 سیکیورٹی فورسز قطر بھیجی جائیں گی

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  سلیمان سویلو نے ترکی کے جنوبی ساحلی شہر انطالیہ میں

آئرن ڈوم اور اسرائیل کی ہوا بازی کی صنعت تباہی کے دہانے پر

?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں:  آج اسرائیلی ایوی ایشن کمپنی کو اپنی بقا کے لیے

اگر میں الیکشن جیت گیا تو یوکرین کی جنگ فوراً روک دوں گا: ٹرمپ

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے