?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ ’ڈیووس ان دی ڈیزرٹ‘ کے نام سے ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے اہم مقررین میں سے ایک ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اس موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کریں گے۔ سرمایہ کاری کانفرنس کی تھیم ’انسانیت کے لیے سرمایہ کاری: ایک نئے گلوبل آرڈر کی تشکیل‘ ہے۔ ریاض میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس 2017 سے باقاعدگی سے منعقد ہونے والا ایک سالانہ ایونٹ بن گیا ہے۔
رواں سال کا ایڈیشن منگل 25 اکتوبر سے شروع ہو کر جمعرات تک جاری رہے گا اور اس میں دنیا کے مختلف حصوں سے 6 ہزار مندوبین شرکت کریں گے جن میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اعلیٰ کارپوریٹ ایگزیکٹوز، پالیسی ساز، سرمایہ کار، کاروباری اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔
اس عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹی ٹیوٹ کرتا ہے جو کہ سرکاری طور پر سعودی حکومت سے منسلک نہیں لیکن وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔ سرمایہ کاری کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے گہنہ گیا تھا جب کہ رواں سال اوپیک کی تیل کی پیداوار میں کٹوتی پر امریکا-سعودی تنازع کے سائے میں منعقد ہو رہی ہے۔
اسی تنازع کی وجہ سے امریکی حکام کو منتظمین کی جانب سے رواں سال کی کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ سرمایہ سے متعلق پروگرام کے دوران سیاست کو مرکزی حیثیت حاصل ہو، کانفرنس میں سرمایہ کاری اور کاروبار پر ہی توجہ مرکوز رکھی جانی چاہیے، تاہم تقریباً 400 اعلیٰ امریکی کاروباری شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان نے تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق فیصلے پر امریکا کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی کانفرنس میں شرکت کے علاوہ کانفرنس کے موقع پر سعودی رہنماؤں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
حرا مانی کا آریان کی رہائی پر خوشی کا ظہار
?️ 31 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی
اکتوبر
بشار اسد پوری قدرت کے ساتھ عالمی سیاسی میدان میں واپس آئے
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: دس سال پہلے ایسا لگتا تھا جیسے شامی صدر بشار الاسد
اکتوبر
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلہ متوقع
?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل
اپریل
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد مہوش حیات کی فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی
?️ 23 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ہر سال ہونے والے ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی
اکتوبر
ایسا لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، عمران خان
?️ 3 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا
مارچ
صیہونیوں کی انصار اللہ کا مقابلہ کرنے لیے امریکہ سے مدد کی بھیک
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی تازہ رپورٹ میں انصار اللہ یمن کے
دسمبر
امریکہ اور صیہونی حکومت پوری امت اسلامیہ کے لیے خطرہ ہیں: انصار اللہ
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین
جولائی
تل ابیب عراقی محاذ کھلنے سے بہت پریشان
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: آج کے منگل کے ایڈیشن میں، Maariv اخبار نے تل
نومبر