?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وزیر اعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر خزانہ محمد حماد اظہر، وزیر مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے تاریخی پیکج کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا، وہیں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع بھی میسر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں جسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائےواضح رہے کہ روں ماہ ہی گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی نے متفقہ طور پر مشترکہ قرارداد منظور کی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ریاستی ادارے خطے کو عارضی صوبائی حیثیت دے اور اسے پارلیمنٹ اور دیگر آئینی اداروں میں نمائندگی فراہم کی جائے۔
اس قرارداد کو پی ٹی آئی کی طرف سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان، پیپلز پارٹی کے اپوزیشن کے رہنما امجد حسین ایڈووکیٹ، مسلم لیگ (ن) کے غلام محمد، ایم ڈبلیو ایم کے ممبر محمد کاظم، جے یو آئی (ف) کے رحمت خالق اور گلگت بلتستان کے وزیر راجا اعظم خان نے مشترکہ طور پر پیش کیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیر کشمیر و گلگت بلتستان امور علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دسمبر میں وزیر اعظم عمران خان نے اس سلسلے میں سفارشات پیش کرنے کے لیے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔


مشہور خبریں۔
کوشش کر رہے ہیں کہ لاک ڈاون نہ لگے
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
اپریل
شام میں وسیع پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
مارچ
صادق 2 کے وعدے کے بعد نتن یاہو کی حالت قابل دید
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: سائبر اسپیس کے کارکنوں نے ایک کلپ شائع کیا جس میں
اکتوبر
دنیا کو ملکر فلسطین، کشمیر میں جاری مظالم اور بربریت کا خاتمہ کرنا ہوگا، اسحٰق ڈار
?️ 1 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار
جنوری
غزہ کے ویرانوں میں عید کی نماز
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: غزہ کے عوام نے جنگ اور قحط کے سائے میں
جون
بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں منتقل کیا جائے: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن
?️ 1 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے
مئی
حکومت کا تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
?️ 30 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ
جنوری
حکومت سندھ کی عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبوں کیلئے تعاون کی اپیل
?️ 26 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) حکومت سندھ نے عالمی بینک سے کراچی سرکلر ریلوے
نومبر