وزیر اعظم نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کورونا وائرس اور خطے کے دیگر موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت سے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر سے متعلق 5 اگست کے اقدام پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر پر بات چیت کے سازگار ماحول لازمی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جاپان میں ہونے والی فیوچرآف ایشیا کانفرنس سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیا کو بہت سارے چیلنجز درپیش ہیں اور کورونا وائرس نے غریب ممالک کو سب سےزیادہ متاثر کیا جس سے غربت میں اضافہ ہوا اور بیروزگاری بڑھی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی فراہمی اور تقسیم کو بڑھانا چاہیے، ہمیں یقینی بنانا ہےکہ کورونا ویکسین جلد از جلد سب کےلیے ہرجگہ دستیاب ہو۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس ترقی اورخوشحالی کے بے شمار مواقعے ہیں،  ایشیائی ملکوں میں معاشی تعاون، تجارت اورسرمایہ کاری میں شراکت کے بھی بے شمار مواقع ہیں، ایشیا کے مسائل اور تنازعات کو اقدار، روایات اور مقامی مفادات کے تناظر میں حل کرنے کی ضرورت ہے اور امیدکرتے ہیں ایشیا میں امن وسلامتی کودرپیش خطرات حل ہوجائیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نے فلسطین کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

عمران خان نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت سے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اقدامات پرنظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا ہوگا، اقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے،  تنازع  کشمیر پر بات چیت کےلیے سازگارماحول ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون پرمبنی پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، خطےمیں تنازعات کے حل کے بغیر ہم ترقی کی صلاحیت سے پوری طرح مستفید نہیں ہوسکتے۔

افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امیدکرتے ہیں افغان جماعتیں وسیع البنیاد سیاسی تصفیے کے لیے تعمیری کوششیں کریں گے اور پاکستان کو توقع ہے افغانستان میں تشدد میں تیزی سےکمی آئےگی، میرا شروع سے مؤقف رہاہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے، افغان فریقین کے مابین امن کے فروغ کی کوششوں کو دوگنا کیاجائے۔

مشہور خبریں۔

ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار

?️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام

سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس بیورو میں افسر کی بحالی کی درخواست مسترد کردی

?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے

صیہونی حکومت کے خلاف بالکان کے مسلمان سڑکوں پر

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطین کے لیے پوری دنیا کے عوام کی حمایت کے تسلسل

بائیڈن کی ذہنی صحت بگڑتی ہوئی

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق ڈاکٹر اور امریکی ایوان نمائندگان میں

حکومت کو سپورٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ مسلم لیگ ( ن ) جوچا ہے کرے اور ہم خاموش رہیں، قمر زمان کائرہ

?️ 1 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا

نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

یمنی محاذ کےغزہ جنگ پر اثرات

?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت اور یمنی مسلح فوج نے

نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا نام کیوں تبدیل کیا؟

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹز نے ایک مضمون میں لکھا کہ آتش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے