?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی حکومت کو کمزور کرنے کی مہم کا توڑ کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور ممکنہ بلدیاتی امیدواروں کو بھرپور طریقہ سے فعال کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ” عوامی رابطہ مہم” شروع کر کے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان اس فیصلے کے تحت آئندہ چند ہفتوں میں وزیر اعظم کی حیثیت سے پنجاب میں دو جبکہ دیگر صوبوں میں ایک، ایک بڑے جلسوں سے خطاب کر کے پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سےوزیراعظم عمران خان نے اپنے وزرائے اعلٰی سمیت وفاقی وصوبائی وزراء کے تمام تر تحفظات اور مشوروں کو ویٹو کیا اور انہیں انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور کے لارڈ میئر کے لیے موجودہ وفاقی وزیر توانائی میاں حماد اظہر کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ لاہور کے لارڈ میئر کے براہ راست الیکشن کے لیے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سب سے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں کیونکہ ان کے والد میاں اظہر سابق گورنر اور سابق لارڈ میئر لاہور رہ چکے ہیں جبکہ لاہور کی آرائیں برادری سمیت دیگر برادریاں ان کا ساتھ دیں گی ، اس کے علاوہ حماد اظہر نوجوان انصافین ہیں اور ان پر اب تک کرپشن کا کوئی الزام بھی نہیں لگا۔
ذرائع نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وزرائے اعلٰی اور گورنرز سمیت وفاقی و صوبائی وزراء نے وزیر اعظم عمران خان کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی تھی کہ اس وقت مہنگائی کی صورتحال کے سبب عوامی رائے حکومت کے حق میں نہیں ہے لہٰذا الیکشن مؤخر کر دیا جائے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن ہر صورت میں ہو گا۔ جبکہ اس سلسلے میں موزوں بلدیاتی امیدواروں کی تلاش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کون بن سکتا ہے آئندہ برطانوی وزیراعظم
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے سے ایک بار پھر یہ قیاس
اکتوبر
موساد کے نئے سربراہ کے انتخاب میں نیتن یاہو کی اہلیہ کا کردار
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن
دسمبر
مسلم لیگ کے ایک اہم سیاسی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا
?️ 27 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا گرفتار
اپریل
انسداد دہشتگردی عدالت: زمان پارک توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور
?️ 2 مئی 2023لاہور :(سچی خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک توڑ
مئی
بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ضروری ہیں:اسد عمر
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ بھارت
اکتوبر
کچھ دن میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہو جائے گا۔
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک ڈیڑھ دن
جون
آنے والے دنوں میں وسیع سفارتی تبدیلیاں رونما ہوں گی : صنعاء
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں: صنعاء حکومت کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ آنے
اکتوبر
یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے گئے
?️ 8 ستمبر 2025یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں
ستمبر